تفہیماتِ ربانیّہ — Page 323
فرمائی ہے کہ يَتَزَوَّجُ وَيُولَدُ لَے یعنی وہ مسیح موعود بیوی کرے گا اور نیز وہ صاحب اولاد ہوگا۔اب ظاہر ہے کہ تزوج اور اولاد کا ذکر کرنا عام طور پر مقصود نہیں کیونکہ عام طور پر ہر ایک شادی کرتا ہے ، اولاد بھی ہوتی ہے۔اس میں کچھ خوبی نہیں بلکہ تزوج سے مراد خاص تزوج ہے جو بطور نشان ہوگا۔الخ محمدی بیگم سے نکاح نہ ہونے کی وجہ سے حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سے استدلال بھی افتراء علی الرسول ثابت ہوا۔(عشر صفحہ ۷۵) الجواب - ناظرین کرام ! یہ وہ باقی سات افتراء ہیں جو معترض پٹیالوی کے نزدیک مایہ ناز ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معاندین نے حضور کے الہامات اور پیشگوئیوں کے متعلق بھی یہی فیصلہ کیا تھا کہ ان میں سے ایک بھی بچی نہیں جیسا کہ وہ کہتے ہیں لَوْلَا اُنْزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّن رَّبِّه - خدا تعالیٰ خود فرماتا ہے فَاتَهُمْ لَا يُكَذِّبُونَكَ وَلَكِنَّ الظَّلِمِينَ بِأَيْتِ الله يَجْحَدُونَ ( انعام رکوع (۴) پھر فرمایا وَإِذَا بَدَّلْنَا آيَةً مَّكَانَ آيَةٍ وَاللَّهُ أَعْلَمُ مَا يُنَزِلُ قَالُوا إِنَّمَا أَنْتَ مُفْتَرٍ ( نحل رکوع ۱۴) یعنی کفار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے الہامات کے منکر تھے اور ایک نشان میں تبدیلی یا اپنے فہم کے خلاف پاکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مفتری مفتری پکارتے تھے۔پس مکذب پٹیالوی کا رویہ نیا نہیں۔بلکہ قدیم سے ایسا ہی ہوتا آیا ہے اور صادق انبیاء کو دنیا کے لوگ افتراء کرنے والے ہی بتاتے آئے ہیں۔ضروری یادداشت لا چونکہ معترض پٹیالوی نے محمدی بیگم والی پیشگوئی پر بحث دسویں فصل میں کی ہے جن میں سے بعض باتوں کو اس جگہ ذکر کر دیا ہے ہم بھی تفصیلی گفتگو اس پیشگوئی کے متعلق فصل دہم میں ہی کریں گے اور مصنف کی دوسری کتاب تحقیق لاثانی نیز دوسرے مخالفین کے اعتراضات واستدلالات کا بھی ابطال کریں گے انشاء اللہ تعالیٰ۔لیکن تاہم جو امور اس جگہ ذکر ہوئے ہیں ان کا مختصر جواب درج کرنا ضروری ہے۔مکمل بحث کے لئے دسویں فصل ملاحظہ فرمائیے۔اجمالی جواب ان سات نمبروں میں معترض نے انجام آتھم ، ازالہ اوہام اور اشتہار دس جولائی ۱۸۸۸ء کو پیش کیا ہے۔اور اس خیال کی بناء پر کہ یہ الہامات (323