تفہیماتِ ربانیّہ — Page 19
(۳) خداوند یہوداہ کہتا ہے کہ میں تمہارا مخالف ہوں اور میرا ہاتھ ان نبیوں پر ، جو دھوکا دیتے ہیں اور جھوٹی غیب دانی کرتے ہیں چلے گا۔وہ میرے لوگوں کے مجمع میں شامل نہ ہوں گے۔“ (حزقیل ۱۳۹۸) (۴) جھوٹے نبیوں اور ان کے انجام کے متعلق فرمایا :- دمیں اپنے غضب کے طوفان سے اُسے تو ڑدوں گا اور میرے قہر سے جھما جم مینہہ برسے گا اور میرے خشم کے پتھر پڑیں گے۔تا کہ اسے نابود کریں سو میں اس دیوار کو جس پر تو نے کچی کہگل کی ہے تو ڑ ڈالوں گا اور زمین پر گراؤنگا یہاں تک کہ اس کی نیو ظاہر ہو جائے گی۔ہاں وہ گرے گی اور تم اسکے بیچ میں ہلاک ہو گے اور جانو گے کہ میں خداوند ہوں۔“ (حز قیل ۱۳/۱۴۱۳) (۵) خداوند اسرائیل کے سر اور دم اور شاخ اور نے کو ایک ہی دن میں کاٹ ڈالے گا وہ جو پرانا ہے اور عزت دار وہی سر ہے۔اور جو نبی جھوٹی باتیں سکھاتا ہے وہی دُم ہے۔“ (یسعیاہ ۹/۱۵) (1) '' اور ایسا ہی ہوگا کہ جب کوئی نبوت کرے گا تو اُس کے ماں باپ جن سے وہ پیدا ہوا اُسے کہیں گے کہ تو نہ جیئے گا۔کیونکہ تو خداوند کا نام لیکے جھوٹ بولتا ہے۔“ (زکریا ۳/۳) (۷) اور وہ نبی یا وہ خواب دیکھنے والا (جھوٹا) قتل کیا جائے گا۔“ (استثناء ۱۳/۵) (۸) ”نبی اور کاہن دونوں ناپاک ہیں۔ہاں میں نے اپنے گھر کے بیچ ان کی برائی پائی۔خداوند ا کہتا ہے اسلئے ان کی راہ ان کے حق میں ایسی ہوگی جیسے پھسلنی جگہیں۔تاریکی کے وقت میں وہ ان میں کھدیڑے جا کے وہاں گریں گے کہ میں ان پر بلالا ؤں گا۔کہ یہ ان سے انتقام لینے کا برس ہے۔( یرمیاہ ۲۳/۱۲/۱۱) (۹) رب الافواج نبیوں کی بابت یوں کہتا ہے کہ دیکھ میں انہیں ناگدونا کھلا ؤ نگا اور ہلاہل کا پانی پلاؤں گا۔کیونکہ یروشلیم کے نبیوں کے سبب سے ساری سرزمین میں بے دینی پھیلی ہے۔یرمیاہ ۳/۱۵) (۱۰) یہ تدبیر یا کام اگر آدمیوں کی طرف سے ہوا تو آپ برباد ہو جائے گا لیکن اگر خدا کی طرف سے ہے تو تم ان لوگوں کو مغلوب نہ کر سکو گے۔(اعمال ۳۸) 19