تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 209 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 209

ہیں۔ہم اس مطالبہ پر یہ بھی کہنا چاہتے ہیں کہ ایسا لکھنے والے پہلے ذرا ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کے نام تو بتا ئیں اور پھر ان کے الہامات دکھا ئیں ، پھر یہ مطالبہ کریں۔حضرت موسے اور عیسے کے بعض الہامات بائیبل میں درج ہیں۔مگر خوب جانتے ہو کہ ان کی کیا حیثیت ہے۔پس اول تو مطالبہ ہی غلط ہے۔میں کہتا ہوں کہ تم نے کب سارے انبیاء کے الہامات کو پڑھا اور ان پر ایمان لائے جو ایسا چیلنج کر رہے ہو۔تم تو مسلمانوں کے گھر میں پیدا ہو گئے اسلئے قرآن کے قائل ہوورنہ اگر اسی اسلوب پر تحقیق کرتے جو اب اختیار کر رکھا ہے تو یقیناً سخت معاند قرآن ہوتے اور برائے نام بھی قرآن پر ایمان نہ رکھتے۔تمہارے سامنے خدا کا ایک نبی پیش ہوا۔تم نے اس کورڈ کیا حالانکہ وہ انہی نشانات و علامات کے ساتھ آیا، ویسے ہی الہام لا یا جیسے پہلے لاتے رہے۔مگر اس کو جھٹلا کر تم نے ثابت کر دیا کہ کسی نبی پر بھی تمہارا ایمان نہیں۔بہر حال الزامی جواب کی مختصراً یہ دو و جہیں ہیں کسی کو حق نہیں کہ ان کو نا جائز رنگ میں پیش کرے۔متشابہات اور صداقت حضرت مسیح موعود قارئین کرام! آپ نے ملاحظہ کیا کہ جن الہامات پر معترض پٹیالوی نے اعتراضات کئے ہیں وہ وہی ہیں جو از قبیل متشابہات ہیں۔خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کو متشابہات قرار دیا ہے۔دافع البلاء" کی عبارت آپ پڑھ چکے ہیں جہاں حضور نے تحریر فرمایا ہے کہ :- یقین رکھو کہ خدا اتخاذ ولد سے پاک ہے تاہم متشابہات کے رنگ میں بہت کچھ اس کے کلام میں پایا جاتا ہے پس اس سے بچو کہ متشابہات کی پیروی کرو اور ہلاک ہو جاؤ۔( دافع البلاء صفحہ کے حاشیہ) اسلئے جماعت احمد یہ یہی جواب دیتی ہے کہ یہ متشابہات ہیں اور ان کو محکمات مثل الہام قلی إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ کے ماتحت کرنا ضروری ہے۔لیکن اس کے متعلق منشی صاحب لکھتے ہیں :- " مرزائی ایسے الہامات کو متشابہات کہہ کر پیچھا چھڑانا چاہا کرتے ہیں مگر ہم پوچھتے ہیں کہ متشابہات کے یہ معنی کس نے کئے ہیں کہ وہ اصول اسلام کے مخالف ہوتے ہیں۔مرزا صاحب تو قرآن شریف کو ثریا سے دوبارہ (209)