تفہیماتِ ربانیّہ — Page 143
مراد سات ہزار سال ہیں۔ایک دن ایک ہزار سال کے برابر ہوتا ہے جیسا کہ قرآن شریف میں آیا ہے اِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ۔تیرے ربّ کے نزدیک ایک دن تمہارے ہزار سال کے برابر ہے۔“ اخبار بدر ۲۸ فروری ۱۹۰۷ء) کیا اس صراحت کے باوجود الہام کو ”گول مول“ کے تحقیر آمیز لفظ سے یاد کرنا انصاف کا خون کرنا نہیں؟ سید الانبیاء حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہ رؤیا میں دکھائی جاتی ہیں کہ یہ آپ کی بیوی بنے والی ہیں۔آپ فرماتے ہیں :- قُلْتُ إِنْ يَكُن هَذَا مِنْ عِنْدِ اللهِ يُمْضِهِ " ( مشکوۃ باب مناقب ازواج النبی صفحه ۵۷۳) کہ میں نے کہا اگر خدا کا یہی منشاء ہے تو وہ اس کو پورا کر دے گا۔“ اس رؤیا کو کوئی عقلمند گول مول نہیں کہہ سکتا۔مگر انبیاء کرام (ان پر خدا کی بے انتہا برکتیں ہوں) کا کیسا محتاط پہلو ہوتا ہے۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّمَ - چوتھا اعتراض اور اس کا جواب۔الہام ایسوسی ایشن کولا پتہ بتایا ہے حالانکہ اس میں بتایا گیا تھا کہ قوم کی تنظیم کی طرف پوری توجہ کرو اور ان کو ایک سلک میں منسلک کر دو۔اس کے ماتحت حضرت نے جماعت کو اتحاد، الفت اور باہمی مواخات کی پوری تلقین فرمائی۔نیز بتایا گیا تھا کہ اللہ تعالیٰ احمد یہ جماعت کو ایک منظم با قاعدہ اور ایک امام کے ماتحت کام کرنے والی جماعت بنائے گا۔گویا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوص کو دوسرے لفظوں میں ذکر کیا گیا ہے۔ایسوسی ایشن لفظ کے معنی انگریزی لغت میں یہ لکھے ہیں :- " a Society of persons joined together to promote some object۔" چند لوگوں کا کسی خاص مقصد کے لئے جمع ہونا س الہام پر اعتراض ناواقفیت پر مبنی ہے۔پانچواں ، ساتواں اور نواں اعتراض۔(۵-۷-۹) ان نمبروں میں حسب ذیل تین الہام درج کئے ہیں :- 143