تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 113 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 113

زلزلہ مرزا صاحب کی زندگی میں آنا چاہئے تھا۔چنانچہ لکھتے ہیں ضروری ہے کہ یہ حادثہ میری زندگی میں ہی ظہور میں آئے۔“ (ضمیمہ براہین احمدیہ صفحہ ۹۷) اس کتاب کے اور بھی کئی مقامات پر زلزلہ کا آنا ضروری بتایا ہے۔چونکہ مرزا صاحب کی حیات میں کوئی زلزلہ ایسا نہیں آیا لہذا یہ پیشگوئی اور الہام قطع غلط ثابت ہوئے۔“ ( عشره صفحه ۳۹-۴۰) الجواب - آہ وہ دل کیا ہی سخت ہیں جنہوں نے ہزار ہا نشانات کو دیکھا اور کوئی فائدہ نہ اُٹھایا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَكَأَيِّنْ مِنْ آيَةٍ فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ يَمْرُّونَ عَلَيْهَا وَهُمْ عَنْهَا مُعْرِضُونَ (یوسف رکوع ۱۲) کہ میں نے ان کی خاطر آسمانوں میں نشانات ظاہر کئے اور زمین نے اُن کے لئے گواہی دی مگر وہ منحرف ہی رہے۔“ ہاں ان کا شیوہ صرف یہ ہے وَإِذَا بَدِّلْنَا ايَةً مَكَانَ آيَةٍ وَاللهُ أَعْلَمُ بِمَا يُنَزِّلُ قَالُوا إِنَّمَا أَنْتَ مُفْتَرٍ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ( انحل رکوع ۱۴) کہ جب مشیت ایزدی کے ماتحت کوئی نشان ان کی حسب منشاء پورا نہیں ہوتا تو وہ شور مچادیتے ہیں کہ یہ مدعی رسالت مفتری اور کا ذب ہے۔گویا ان نشانات سے بھی کچھ فائدہ نہیں اُٹھاتے جن کو وہ بھی پوراشدہ مانتے ہیں۔لا b بعینہ یہی حال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مکذبین کا ہے۔ابھی دیکھئے کہ منکر پیٹیالوی کو مسلم ہے کہ : م را پرل ۱۹۰۵ء کو ایک بھاری زلزلہ پنجاب میں آیا۔“ لیکن اس عظیم الشان نشان سے اُس نے کچھ فائدہ نہیں اُٹھایا حالانکہ یہ زلزلہ بجائے خود ایک زبردست دلیل صداقت تھا۔مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :- دو میں نے زلزلہ کی نسبت پیشگوئی کی تھی جو اخبار الحکم اور البدر میں چھپ گئی تھی کہ ایک سخت زلزلہ آنے والا ہے جو بعض حصّہ پنجاب میں ایک سخت تباہی کا موجب ہوگا اور پیشگوئی کی تمام عبارت یہ ہے۔زلزلہ کا دھگا - عَفَتِ الدِّيَارُ مَحَلُّهَا وَمَقَامُهَا - چنانچہ وہ پیشگوئی ۱/۴ پریل ۱۹۰۵ ء کو پوری ہوئی۔(حقیقۃ الوحی صفحہ ۲۲۱) افسوس که معترض نے اس کھلے نشان سے اعراض کیا اور ایک بے بنیاد اعتراض پیش (113)