اردو کلاس میں تدریس نماز — Page 43
تدريس نماز 43۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ، اپنے پر اور پھر سب نیک بندوں پر، وَ عَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِين، کہا۔تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ اے رسول تجھ پر تو ہم نے سلام بھیجا۔اسی سلام کے نتیجہ میں ہم پر بھی سلام ہو۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجو گے تو یاد رکھو تم پر بھی ضرور سلام ہوگا۔یہ اسکا لازمی طبعی نتیجہ ہے۔اس لئے آپ بڑے یقین سے کہتے ہیں السَّلَامُ عَلَيْنَا وَ عَلَى عِبَادِ اللهِ الصَّالِحِین۔یعنی ہم پر بھی سلام اور سب دنیا کے اللہ کے بندوں پر بھی سلام ہو۔يه التحیات کی مختصری تشریح ہے۔اس کو اب آپ لوگ یا درکھ لیں۔جب بھی آپ نماز پڑھا کریں، بیٹھتے ہوئے جتنی بھی توفیق ہو ان باتوں میں سے گزریں، ان کو سوچا کریں اور آہستہ آہستہ پھر آگے بڑھا کریں۔شروع میں جب التَّحِيَّات ادا کریں تو اس طرح ہوشیاری سے بیٹھا کریں کہ پتہ ہو کہ کیا کہہ رہے ہیں اور کیا کر رہے ہیں۔التحیات کے بارہ میں مزید فرمایا:) التحيات : یہ جو ترجمہ ہے کہ تمام زبانی عبادتیں میرے نزدیک تو درست نہیں ہے لیکن جو میں نے اپنا مضمو بیان کیا ہے وہ عین لفظوں کے مطابق ہے۔التَّحَيَّاتُ درست نہیں ہے اصل تو التَّحِيَّاتُ ہے۔التَّحِيَّات : تَحِيَّةٌ کا ایک مطلب ہے خوش آمدید کہنا، کسی کو Welcome کہنا۔اگر ڈکشنری دیکھیں تو عربوں میں التَّحِيَّةُ کا یہی معنی ملے گا ،Greeting۔تمام عربوں سے میں نے پتہ کیا ہے کہ وہ تمام النَّحِيَّةُ کا ترجمہ ہمیشہ تحفہ ہی کرتے ہیں اور اسی معنی میں وہ روز دوستوں کو تحفہ دینے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔التَّحِيَّات :- تحیہ دینا، تحفہ دینا۔اس کو ہدیہ کے معنوں میں لیتے ہیں۔اور میرے نزدیک التَّحِيَّات کا دوسرا معنی بھی یہاں خوب لگتا ہے۔التَّحِيَّات کا مطلب ہے کہ ساری Greetings۔آ جاؤ ہمارے گھر شوق سے آؤ۔التَّحِيَّاتِ لِلَّهِ - Welcome Welcome یہ ساری باتیں اللہ کے لئے ہیں۔ارد و کلاس نمبر ۳۲۱، منعقده ۱۲/ نومبر ۱۹۹۷ء) التَّحِيَّات کے ترجمه زبانی عبادتوں کے بارہ میں فرمایا:) میں تو اس کا جواب پہلے ہی دے چکا ہوں۔میں نے جب ترجمہ کیا کہ ” Greetings“ اور