اردو کلاس میں تدریس نماز

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 41 of 46

اردو کلاس میں تدریس نماز — Page 41

تدريس نماز 41 کئے ہیں۔آپ کی بہت تعریف کی ہے۔آپ کو بڑے بلند مقام دئے ہیں۔تو جس طرح کوئی بادشاہ کے حضور حاضر ہوتا ہے کہ یہ میرا تحفہ ہے تو التحیات اللہ کا مطلب ہوا کہ اگر کسی نے تحفے دینے ہوں تو اللہ ہی کو دے۔وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ : صلوات اور طیبات میں کیا فرق ہے؟ صلوات کہتے ہیں بدنی قربانی کو۔یعنی آپ کا بدن تکلیف اٹھاتا ہے۔اور نماز اٹھتے بیٹھتے پڑھتے ہیں۔یہ صلوات ہیں تو تھے بھی سب اللہ کے اور صلوات بھی جو کی جاتی ہیں۔یعنی ہر قسم کی بدنی قربانیاں جن میں نماز بھی شامل ہے اللہ کی خاطر لوگ دوڑے پھرتے ہیں اور اتنا کام کرتے ہیں۔آپ لوگ بھی یہاں خدا کی خاطر آتے ہیں۔یہ سب بدنی قربانیاں ہیں۔آپ کا بدن قربانی کرتا ہے۔تو یہ سب بدنی قربانیاں بھی اللہ کے لئے ہیں۔وَالطَّيِّبَاتُ : طَيِّبَات کیا ہوتے ہیں؟ طبیب کس کو کہتے ہیں؟ جو پاکیزہ ہوا سے طیب کہتے ہیں۔تو طیبات کا مطلب ہوا پاکیزہ چیزیں۔اس کا تعلق تحفہ سے بھی ہے۔خدا کے حضور جب ہم تحفہ پیش کرتے ہیں تو تحفہ ہمیشہ بہترین چیز کا دیا جاتا ہے۔کیا تحفہ دیتے وقت آپ نے کبھی پرانی چیز نکال کر تحفہ کے طور پر دی ہے۔تحفہ دیتے وقت سوچنا چاہئے کہ اچھی اور پیاری سی چیز ہو جو آپ کو اچھی لگے۔اور اگر کسی سے بہت محبت ہو، بہت پیار ہو تو اتنا ہی پیارا تحفہ پیش کرتے ہیں۔اور بہت ہی پیارا ہوتو آدمی کہتا ہے کہ جوسب سے اچھی ہے وہ میں دیتا ہوں۔تو اللہ تعالیٰ کے حضور التَّحِيَّات کا یہ بھی مطلب بنا کہ نمازیں بھی بہترین سبھی ہوئی ہوں۔بدنی قربانیاں بھی ایسی ہوں کہ آدمی ان میں کوئی نقص بھی نہ نکال سکے۔اور طیبات سے مراد وہ چیزیں ہیں جن میں مال بھی شامل ہو۔آپ کے کپڑے، آپ کی چیزیں۔اچھی سے اچھی۔وہ جو حرام کی کمائی کی نہ ہوں، جو جائز ہو۔چونکہ جو حرام کی کمائی ہو وہ طیب نہیں کہلاتی۔اور طیب کس کو کہتے ہیں؟ صرف حلال چیز ہی کو طیب نہیں کہتے بلکہ جو حلال میں سے بھی بہت اچھی ہو اسے طیب کہتے ہیں۔مثلاً اگر میں آپ کو سمو سے پیش کروں اور وہ بد بودار گوشت کے ہوں ، اس میں ہلکی سی بو آئے تو یہ حلال تو ہے ، آپ چھوڑ دیں گے اس کو۔مگر اس میں اگر گوشت کی خوشبو آئے تو اس کو طیب کہیں گے۔تو اللہ تعالیٰ کے حضور صرف حلال ہی پیش نہیں کرنا بلکہ ایسا حلال پیش کرنا ہے جو خوشبوئیں دے۔دیکھ کے بھی اس میں مزہ آئے ، وہ پیش کریں۔