اردو کلاس میں تدریس نماز

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 31 of 46

اردو کلاس میں تدریس نماز — Page 31

تدريس نماز 31۔رہے ہیں، اپنی نمازوں میں مختلف سورتیں پڑھنے کے عادی بن جائیں گے۔لیکن شرط ایک ہے کہ ترجمه آنا ضروری ہے۔اسے اچھی طرح یاد کریں۔آپ نے صبح کی نماز کے بعد قرآن پڑھنا ہے۔نماز کے بعد اگر قرآن کریم ضرور پڑھیں تو اس سے قرآن کریم کے ساتھ ایک تعلق پیدا ہو جاتا ہے۔اور سارا دن پھر اچھا گزرتا ہے۔فیصلہ کریں کہ نماز کے بعد قرآن ضرور پڑھنا ہے۔اور قرآن پڑھنے کے بعد پھر اس کے معانی بھی دیکھا کریں۔اس کا طریقہ یہ ہے کہ ترجمہ والا قرآن پکڑیں، پہلے عربی میں تلاوت کی پھر اس کا ترجمہ دیکھ لیا۔اس طرح آپ کو وہ آیتیں بھی مل جائیں گی۔آپ کا دل چاہے گا کہ میں ہر روز پڑھا کروں۔بعض آیتیں بعض دفعہ دلوں پر بہت اثر کرتی ہیں۔قرآن کریم میں بھی لکھا ہے کہ بعض آیتیں ایسی ہیں کہ جن سے جسم میں جھر جھری آجاتی ہے، دل دھڑ کنے لگ جاتا ہے، جسم پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے۔تو یہ ایسی آیات ہیں جو پڑھتے پڑھتے آپ کو ملیں گی۔اور آپ کو سمجھ آجائے گی کہ واقعی یہاں پہنچ کر تو دل دہل گیا۔پھر ان کو یاد کر کے اپنی سورتوں میں اضافہ کریں۔اور اپنی نمازوں کی پہلی دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد آپ اس طرح ان آیات کو پڑھیں کہ یہ بہت اچھا مشغلہ بن جائے گا۔اور آئندہ پھر ہماری نسل جو ہے وہ اپنے بچوں کی تربیت اچھی کر سکے گی۔بہت فائدہ ہوگا۔پھاڑی علاقہ كى ايك سیر کے دوران پھاڑیوں پر چڑھنے کے ذکر کے بعد فرمایا: نماز میں بھی اس طرح جگہ جگہ پہاڑیاں آئیں گی۔ان پر زور سے چڑھنا پڑے گا۔اور میں نے جو باتیں آپ کو بتائی ہیں ، یہ پہاڑیاں ہیں۔ہر پہاڑی پر جب آپ چڑھیں گے تو پھر اور ایک پہاڑی آئیگی۔اس پر آپ چڑھیں گے تو پھر ایک اور پہاڑی۔یہاں تک کہ آپ کی نمازیں بہت اونچی ہو جائیں گی۔اتنا اونچی کہ لوگوں کی نماز میں آپ اوپر سے یوں نیچے دیکھیں گے کہ وہ وہیں بیٹھے ہیں، قُلْ هُوَ اللهُ۔۔۔۔۔۔پ ہی صرف۔اور آپ لوگ کتنا اونچا نکل جائیں گے۔تو پرہی۔نماز اسطرح یاد کریں کہ سب دنیا آپ کو دیکھ کر فائدہ اٹھائے۔جن رستوں پر آپ چلیں وہ بھی آپ کے پیچھے چلیں۔اور جو بچے آگے ہوں گے ان کے مزے ہوں گے۔ان کی امیاں اتنی قابل ہوں گی وہ بچوں کو خوب پڑھائیں گی تو ہماری اگلی نسلیں کتنی اچھی ہو جائیں گی۔اور پھر اس سے اگلی نسلیں، پھر اس سے اگلی نسلیں، اگلے سو سال تک پھر آپ لوگوں کے بچے آپ کا سیکھا ہوا کھائیں