اردو کلاس میں تدریس نماز — Page 30
تدريس نماز 30۔۔۔۔۔۔۔کی کچھ آیتیں یاد کر لیا کریں۔مثلاً آیت الکرسی ہے۔ایک ہی آیت ہے۔اور اتنی لمبی ہے کہ کسی نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد پڑھیں تو کافی ہے۔پھر اس طرح کی بعض آیتیں جن کا ترجمہ آپ نے یاد کیا ہوا ہو، آپ کے دل کو وہ آیتیں اچھی لگیں ان کا اثر پڑے تو وہ یاد کر لیں۔تو اپنی نمازوں کو مختلف قرآنی آیتوں سے سجائیں، پھر نماز کا مزہ آئے گا، ورنہ روٹین ہو جاتی ہے۔آمین اور قل هُوَ اللهُ اَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ * وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوا أَحَدٌ » بچے فٹافٹ پڑھ کر تو چھٹی کرتے ہیں۔اور دماغ میں اتنی طاقت نہیں ہوتی کہ سوچ کے اس کے معانی نکالیں فوراً قُلْ هُوَ الله۔۔۔۔۔۔اور اللہ اکبر۔یوں نماز نہیں پڑھنی چاہئے۔اكْبَرُ جیسا کہ قرآن کریم کا حکم ہے نمازوں میں کوشش کریں کہ سورتیں بدل بدل کر پڑھیں۔اس لئے میں نے سارے ہفتہ کے نمازوں کی ایک ترتیب بنائی ہوئی ہے کہ صبح کی نماز میں یہ سورتیں بدل بدل کے ظہر و عصر کی نمازوں میں اپنے طور پر جو پڑھتا ہوں۔مغرب وعشاء میں آپ سنتے ہیں کہ ہر روز کوئی نہ کوئی سورت بدلتا ہوں۔تو اس سے فائدہ یہ ہوتا ہے کہ جس دن بھی بدل کے آپ ایک سورت پڑھتے ہیں تو اس سورت کے مضمون کا دوبارہ ایک مزہ آتا ہے، اور سمجھ آتی ہے۔اس لئے ساری جماعت کو میں نے یہ نصیحت کی تھی کہ کم سے کم جو سورتیں میں پڑھتا ہوں اس کا معنی تو سیکھ لیں۔اگر ان کا ترجمہ سیکھ لیں تو پھر ان کا بھی دل چاہے گا کہ وہ ان کو یاد کر لیں۔جو زیادہ لمبی ہیں ان کو بیشک نہ یاد کریں۔کچھ آیتیں ضرور یاد کر لیں۔اس سے آپ کی پانچ نمازوں میں الگ الگ سورتیں پڑھی جائیں گی۔اگلے دن کی پانچ نمازوں میں الگ سورتیں پڑھی جائیں گی ، اس سے اگلے دن پانچ نمازوں میں الگ۔تو ہفتہ کی بعد ہفتہ کی طرح آپ کی سورتوں کا بھی ایک چکر بن جائے گا۔یہ بڑا ضروری حصہ ہے۔کتابوں میں جب پڑھتے ہیں۔قُلْ هُوَ اللهُ۔۔۔۔۔۔لکھا ہوتا ہے۔صرف یہ درست نہیں ہے۔اس لئے نماز پڑھتے وقت آپ کو جو بھی سورۃ یا کسی سورۃ کی کچھ آیتیں یاد ہوں وہ پڑھا کریں۔ان آیتوں کو آہستہ آہستہ یاد کریں، رفتہ رفتہ یاد کریں اور اپنا مضمون خود تیار کریں۔آپ کے مضمون کا عنوان ہوگا کہ میں نے کونسی آیتیں سورہ فاتحہ کے بعد پڑھنی ہیں۔ان آیتوں کو یاد کریں جن کا مزہ آئے اور دل پر بہت اثر ہو۔ایک دفعہ قُلْ هُوَ الله۔۔۔۔۔۔پڑھ لی دوسری دفعہ وہ پڑھ لی۔پھر کچھ اور آیتیں چن لیں۔تو ایک سال کے اندر ہمارے سارے اردو کلاس کے بچے اور جو بھی آپ کی وجہ سے باہر ( دنیا میں ) دین کی باتیں سیکھ