تذکرة الشہادتین مع علامات المقربین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page ii of 108

تذکرة الشہادتین مع علامات المقربین — Page ii

بسم الله الرّحمن الرّحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود پیش لفظ حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام نے اپنی معرکۃ الآراء کتاب تذکرۃ الشہادتین کے آخر پر ایک طویل مضمون عربی زبان میں تحریر فرمایا تھا جس کا آخری حصہ ”علامات المقربین “ 66 کے نام سے معروف ہے۔اس کا ترجمہ مکرم محمد سعید صاحب انصاری مرحوم نے کیا تھا۔نیز سیرۃ الا بدال جو کہ حضور کی عربی زبان کی فصاحت و بلاغت پر مشتمل کتاب ہے۔اس کتاب کا ترجمہ حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکٹی نے کیا تھا۔عربک بورڈ نے ان دونوں تراجم پر نظر ثانی کی ہے اور کوشش کی ہے کہ اردو ترجمہ عربی متن کے عین مطابق ہو۔بورڈ نے عربی متن کو ایڈیشن اول کے مطابق کرنے اور سہو کتابت کے مقامات کی وضاحت اور اردو تر جمہ کی صحت کے سلسلہ میں گراں قدر کام کیا ہے۔اردو دان طبقہ کی سہولت کے لئے اردو ترجمہ عربی متن کے سطر به سطر دیا جا رہا ہے۔ان دونوں کتب کا اردو ترجمہ افادہ عام کے لئے شائع کیا جارہا ہے۔