تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات

by Other Authors

Page 54 of 65

تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 54

My vii دیکھو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والے آتے ہیں اور بلا کر چلے جاتے ہیں۔میں تمہیں پیغام دیتا ہوں، آنے والا آگیا ہے تم اس کو قبول کرو۔اس لئے قرآن کریم کہتا ہے کہ بحث میں جلدی نہ کرو۔حکمت کے ساتھ موغطہ حسنہ شروع کرو تاکہ لوگ جان لیں کہ تم ان کے ہمدرد اور بچے ہو۔لوگ سمجھ لیں کہ تمہیں صرف اپنی ذات سے دلچسپی نہیں ان کی ذات میں بھی دلچسپی ہے۔۹- مجادلہ: باوجود مواغطہ حسنہ کے لوگ آپ سے لڑنے کیلئے تیار ہوں گے فرمایا اس وقت بھی ہم تمہیں ہدایت کرتے ہیں کہ مقابلہ کرو اور پیٹھ نہ دکھاؤ۔اب تم تیار ہو جاؤ تمہارا پورا حق ہے کہ تم اپنی پوری قوت اور پوری شدت کے ساتھ ان لڑنے والوں کا مقابلہ کرو لیکن مقابلہ جبرے نہیں کرنا فرمایا۔جَادِلْهُم بِالتِى هِی اَحْسَنُ اب بھی بدی کے ساتھ مقابلہ حسن کا ہی ہو گا وہ بدی لیکر آئیں گے تم نے اس کی جگہ حسن پیش کرنا ہے وہ تمہاری برائی چاہیں گے تم ان کی اچھائی چاہو گے وہ کمزور دلیلیں دیں گے تم ان سے زیادہ قوی اور طاقت وار اور دلکش دلیلیں نکالا کرنا اور ہر مقابلہ کی شکل میں تم حسن کے نمائندہ بن جاتا اور وہ نفرت اور بدیوں کے نمائندہ بن جائیں گے۔۱۰۔صبر : ولنن صبر تم فَهُوَ خَيْرُ للصَّبِرِين کہ یاد رکھو اگر تم صبر سے کام لو تو اللہ تعالیٰ تمہیں بتاتا ہے ، صبر کرنے والے زیادہ کامیاب ہوا کرتے ہیں اور صبر کرنے والوں کا اپنے لئے یہی اچھا ہوتا ہے کہ وہ بدلہ نہ لیا کریں خصوصاً دینی مقابلوں میں اور ہر معاملے میں صرف نظر سے کام لیتے چلے جائیں اور اپنی برداشت اور حوصلے کے پیمانے بڑھاتے چلے جائیں۔اُدْعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ جو واحد سے شروع ہوا بھا اس نے اجتماعیت اختیار کرلی