تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات

by Other Authors

Page 41 of 65

تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 41

کاٹ کر خود بھی کھایا اور ہمیں بھی کھلایا۔جس محبت سے اس نے مہمان نوازی کی وہ ناقابل فراموش ہے۔آخر رات کے ساڑھے تین بجے اس کا بیٹا دونوں ٹائر مرمت کروا کر لایا اور ہم اپنی منزل کے لئے روانہ ہو گئے۔اللہ تعالیٰ کی غیر معمولی تائید و نصرت نے قتل کے ارادہ سے آنے والے کو ہمارا مہمان نواز اور خادم بنا دیا۔۳۳ حضرت مولانا غلام حسین صاحب ایاز مرحوم نے لمبا عرصہ سنگاپور میں " اسلام کی سعادت پائی۔جاپانیوں کے تسلط کے زمانہ میں کسی شخص کو زبان کھولنے کی ہمت نہ ہوتی تھی مگر آپ بے دھڑک ہر جگہ تبلیغی کاموں میں مصروف رہتے اور دنیا حیران ہوتی تھی کہ آپ ان جاپانیوں کے ہاتھ سے کس طرح بچ جاتے ہیں۔در حقیقت یہ سب اللہ تعالیٰ کی حفاظت کا کرشمہ تھا جو ایک داعی الی اللہ کو قدم قدم پر نصیب ہوتی ہے۔تو میں ایک بار سنگاپور کی ایک مسجد میں تقریر کرتے ہوئے ایک غیر احمدی مولوی نے یہ الزام لگایا کہ احمدی لوگ جس قرآن پر یقین رکھتے ہیں وہ مسلمانوں کے قرآن سے مختلف ہے۔آپ نے اسی وقت بڑی جرات کے ساتھ مجمع میں کھڑے ہو کر اس الزام کی پر زور تردید کی۔ملاؤں نے عوام الناس کو پہلے سے مشتعل کیا ہوا تھا۔آپ کی بات سن کر بعض لوگوں نے وہیں پر آپ کو مارنا شروع کر دیا۔اور ادھ موا کر کے گھسیٹتے ہوئے مسجد کی سیڑھیوں تک لے گئے اور وہاں سے نیچے دھکیل دیا۔آپ سر کے بل نیچے گرے جس سے آپ کے سر اور کمر پر شدید چوٹیں آئیں اور نیچے گرتے ہی آپ بیہوش ہو گئے۔آپ اسی طرح بیہوشی کے عالم میں سڑک کے کنارے پڑے رہے۔نہ کسی نے پولیس کو اطلاع کی نہ خود اٹھا کر ہسپتال پہنچایا۔اللہ تعالیٰ نے اپنی تائید و نصرت کا یہ