تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات

by Other Authors

Page 23 of 65

تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 23

۲۳ دینا ہمارے ہاتھ میں ہے اللہ تعالیٰ کے اس فیضان کے ایمان افروز کرشمے میدان تبلیغ میں بکثرت نظر آتے ہیں۔کبھی تائید الہی اس رنگ میں سامنے آتی ہے کہ وہ شخص بھی ہدایت پا جاتا ہے جو براہ راست اصل مخاطب نہیں ہوتا۔کبھی وہ شخص ہدایت سے سرفراز کیا جاتا ہے جو یہ کہا کرتا تھا کہ میرے لئے اپنا مذہب تبدیل کرنا ہر گز ممکن نہیں اور کبھی یہ جلوہ اس رنگ میں دکھائی دیتا ہے کہ لوگوں کو احمدیت سے روکنے والا خود 1 احمدیت کی آغوش میں آجاتا ہے۔چند سال پہلے کی بات ہے انگلستان کے شہر شیفیلڈ میں چند عربوں کے ساتھ تبلیغی گفتگو ہو رہی تھی۔چند احمدی دوست بھی میرے ساتھ شامل تھے۔عربوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر اعتراضات کے انبار لگا دیئے جن کے جوابات دینے کی توفیق اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائی لیکن یہ لوگ شائد اپنی عربی دانی کے زعم میں اتنے سخت خیلات کے مالک تھے کہ جوابات سن کر بھی ان کی تسلی نہ ہوئی اور ان کے موقف میں ذرہ برابر تبدیلی نہ ہوئی۔سات گھنٹے کی اس تبلیغی مجلس کا بظاہر کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہ آیا لیکن جونہی یہ مجلس ختم ہوئی اور عرب علماء رخصت ہوئے تو اسی مجلس میں بیٹھی ہوئی مراکش کی ایک تعلیم یافتہ مسلمان خاتون ملکہ نے برملا کہا کہ میں نے ایک خاموش مبصر کے طور پر ساری کاروائی کو سنا ہے اور میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ احمدیوں کا پلہ بھاری رہا ہے۔چنانچہ انہوں نے احمدیت میں دلچسپی لینی شروع کر دی اور مزید مطالعہ کرنے کے بعد تین ہفتوں کے اندر اندر بیعت کر کے احمدیت میں داخل ہو گئیں! فالحمد للہ على ذلك ه1 اسی طرح کا ایک واقعہ گزشتہ سال بھی ہوا۔خاکسار کو راچسٹر جیل میں ایک مسلمان غانین قیدی ابراہیم سے تبلیغی ملاقات کا موقعہ ملا۔زبانی بات چیت کے علاوہ کچھ