تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات

by Other Authors

Page 21 of 65

تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 21

آیا ہے (البقرہ: ۱۵۲، آل عمران: ۱۶۵، الجمعہ ۳۔) جو نہ صرف آپ کی پاکیزگی کی دلیل ہے اور زکی کے مفہوم پر خوب حاوی ہے بلکہ اس سے بہت بڑھ کر آپ کا یہ مقام بتاتا ہے کہ آپ دوسرے لوگوں کو بھی پاکیزگی عطا فرمانے والے ہیں۔اس لحاظ ہے دیکھا جائے تو حضرت مسیح علیہ السلام ایک شاگر د ثابت ہوتے ہیں۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کے استاد۔شامی وکیل یہ جواب سن کر دم بخود رہ گیا ! ۱۲ محترم ماسٹر محمد شفیع صاحب اسلم مرحوم بیان فرماتے ہیں کہ ایک بار ان کا ایک پنڈت جی سے مناظرہ ہونے والا تھا۔اس نے یہ چلا کی کی کہ انگریزی زبان میں ایک تحریر لکھ کر میری طرف بھیج دی کہ پہلے اس کا جواب دو۔مقصد یہ تھا کہ یہ مولوی انگریزی نہیں پڑھ سکے گا اور شرمندہ ہو گا اور میں لوگوں سے یہ کہہ سکوں گا کہ دیکھو تمہارا مولوی تو میرا لکھا ہوا پڑھ بھی نہیں سکتا۔یہ مجھ سے بات کیا کرے گا۔اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص تصرف سے مجھے اس کی چلا کی کا توڑ سمجھا دیا۔میں نے ایک کانفذ لیا اور اس پر عربی زبان میں دو سطریں لکھ کر پنڈت جی کو بھجوا دیں کہ لیجئے یہ آپ کے رقعہ کا جواب ہے۔پنڈت جی چونکہ عربی نہیں جانتے تھے دیکھ کر بہت حیران ہوئے اور بولے کہ یہ کیا لکھا ہے ؟۔میں نے فورا لوگوں سے کہا ” بھائیو! یہ تو میرا لکھا ہوا پڑھ بھی نہیں سکتا۔یہ بات کیا کرے گا؟ "۔پنڈت جی کی چال اللہ تعالیٰ کی تائید سے اسی پر الٹا دی گئی۔۱۳ مخالف کی دلیل کو مختلف ہی پر الٹا دینا یہ سب تائید الہی سے ہوتا ہے۔اس سلسلہ میں