تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 15
۱۵ تبلیغ کے راستہ کی روکوں کو اللہ تعالیٰ کس طرح دور فرماتا ہے ؟ اس سلسلہ میں اللہ تعالیٰ کی قدرت کا ایک عجیب نظارہ ابھی حال ہی میں گوئٹے مالا۔وسطی امریکہ میں دیکھنے میں آیا جہاں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے احمدیہ مسجد کے قریب تعمیر ہونے والے پہلے احمد یہ کلینک کا افتتاح فرمایا۔وہاں سے آنے والے ایک دوست نے یہ دلچسپ واقعہ سنایا کہ تبلیغ اور خدمت خلق کی غرض سے تعمیر ہونے والے اس کلینک کی راہ میں یہ روک تھی کہ اس قطعہ زمین کا مالک وہ زمین احمدیہ جماعت کے ہاتھ بیچنے کے لئے تیار نہیں ہوتا تھا۔اس کا کہنا تھا کہ میں اس زمین پر ایک ڈسکو بناتا چاہتا ہوں جب کہ مسجد کے قریب ہونے کی وجہ سے جماعت اس زمین کو ہر قیمت پر لینا چاہتی تھی۔اتفاق ایسا ہوا کہ مالک زمین کو بخار ہو گیا۔جماعت نے رابطہ کیا لیکن وہ انکار پر مصر رہا۔اس پر اس کا بخار اور تیز ہو گیا۔جماعت نے قیمت بڑہا کر پیشکش کی لیکن وہ پھر بھی راضی نہ ہوا۔ہر بار اس کے انکار پر اس کا بخار زیادہ ہو جاتا رہا، حتی کہ جب اس کو موت سامنے دکھائی دینے لگی تو بالاخر مجبور ہو کر وہ زمین فروخت کرنے پر راضی ہو گیا۔جماعت نے زمین خرید کر اس پر کلینک ہر کیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کو بھی بخار سے شفاء مل گئی! 9 مکرم ڈاکٹر سردار نذیر احمد صاحب مرحوم تبلیغ کا بے پناہ جذبہ رکھتے تھے۔دن رات تبلیغ کرتے اور اس دوران باقی ہر چیز کو کثیر بھول جاتے۔اس محویت کے ضمن میں ان کا ایک ایمان افروز واقعہ بیان کرتا ہوں۔آپ نے فرمایا کہ میں حاجیوں کے ایک جہاز پر بطور ڈاکٹر ملازم تھا۔واپسی سفر پر جب جهاز عدن پہنچا تو میں تبلیغ کے شوق میں ادھر ادھر نکل گیا اور تبلیغ میں ایسا محو ہو گیا