تبلیغی میدان میں تائید الہٰی کے ایمان افروز واقعات — Page 3
آواز کو دبانے کی کوشش کی لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنی تائید و نصرت کا کچھ ایسا کر شمہ دکھایا کہ آگ کے بھڑکتے ہوئے شعلے ہلاکت کی بجائے ٹھنڈک اور سلامتی کا پیغام بن گئے۔حضرت یوسف علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے موت کے کنویں سے نجات بخشی اور زنان مصر کے ناپاک حملوں سے محفوظ رکھتے ہوئے عزت کے ساتھ صاحب اقتدار بنا دیا۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کا مقابلہ فرعون سے ہوا۔اس نے آپ کو ایک جادوگر سمجھتے ہوئے اپنے ماہر جادوگروں سے مقابلہ کروا دیا۔اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت سے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے عصا کی ایک ضرب نے جادو گروں کے سب طلسمات کو ریزہ ریزہ کر دیا۔خدا کے پیارے بندے موسیٰ کے مقابل پر نہ قارون کے خزانے کچھ کام آئے اور نہ ہامان کے لاؤ لشکر۔جب فرعون نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو ہلاک کرنے کی نیت سے آپ کا تعاقب کیا تو خدا تعالیٰ نے اپنی طاقت و قوت اور تائید و نصرت کا یہ نشان دکھایا کہ جس فرعون نے بلند و بالا عمارتوں پر چڑھ کر انکار باری تعالیٰ کا نعرہ بلند کیا تھا۔خدا تعالیٰ نے اسے سمندر میں غرق کر کے پانی کی گہرائیوں میں اپنی ہستی کا ثبوت دے دیا۔حضرت یونس علیہ السلام کو اللہ تعالی نے اپنی تائید و نصرت کا یہ معجزہ عطا فرمایا کہ مچھلی کہ پیٹ سے زندہ و سلامت باہر نکل آئے۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے اپنی تائید و نصرت کا معجزہ اس رنگ میں دکھایا کہ جب مخالفین نے آپ کو صلیب پر مارنا چاہا تو اللہ تعالی نے مجرمانہ طور پر آپ کو اس صلیبی موت سے محفوظ رکھا اور دشمنوں کی سب کوششوں کو ناکام بنا کر رکھ دیا۔ہمارے آقا و مولا، خاتم الانبیاء، محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کا بابرکت دور آیا تو خدا تعالی کی تائید و نصرت موسلا دھار بارش کی طرح برسنے لگی۔تبلیغی میدان میں جو مشکلات اور مصائب آپ کو پیش آئے وہ انتہائی شدید اور زہرہ گداز تھے۔لیکن زندگی