تبلیغِ ہدایت

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 265 of 275

تبلیغِ ہدایت — Page 265

وقت بہت کم۔پھر خدا کے سامنے حاضر ہونا ہے، جہاں اپنے کئے کی جواب دہی کرنی پڑے گی ایسا نہ ہو کہ ایک صادق کو رڈ کر بیٹھو اور پھر پچھتانا پڑے جو وقت گذر جاتا ہے وہ پھر ہاتھ نہیں آتا اور جو موقعہ ہاتھ سے نکل جاتا ہے وہ پھر حاصل نہیں ہوتا۔پس سوچو اور سمجھو اور پھر سوچو اور سمجھو! اور حضرت مرزا صاحب کے دعوے کو اپنے من گھڑت اصولوں سے نہیں بلکہ خدا کے بتائے ہوئے معیاروں سے پر کھو اور صداقت کو تعصب کی آنکھوں سے نہیں بلکہ سچائی کی پیاسی نظروں سے تلاش کرو۔خدا تمہاری آنکھیں کھولے اور ہماری آنکھوں کو ٹھنڈا کرے۔آمین ثم ثم آمین یا ارحم الراحمين۔وأخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين ت بالخ ـير 265