تبلیغِ ہدایت

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 249 of 275

تبلیغِ ہدایت — Page 249

اُس بیمار کی نگرانی کے لئے اس کا ملاحظہ کرتا رہے اور اس کی نرسنگ اور دیگر حوائج اور ضروری احتیاطوں اور پر ہیزوں کا خیال رکھے اور جہاں نسخہ کے سمجھنے میں کوئی غلطی ہوگئی ہو اُسے درست کر دے۔اسی طرح روحانی عالم کا حال ہے۔جب خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک شریعت بطور نسخہ کے نازل ہوتی ہے تو گو نسخہ کی مدت بہت لمبی ہو جائے یعنی شریعت کی منسوخی کا وقت نہ آئے لیکن خداوند عالمیان بنی نوع انسان کی روحانی نگرانی کے لئے عموماً چھوٹے چھوٹے ڈاکٹر ( یعنی مجد د۔روحانی علماء اور صوفیاء) اور کبھی کبھی حسب ضرورت کوئی بڑا ڈاکٹر ( یعنی نبی اور رسول ) ارسال کرتا رہتا ہے مثلاً دیکھو خدا تعالیٰ نے حضرت موسی کے ذریعہ ایک شریعت یعنی تورات نازل فرمائی اور پھر اس کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک کوئی شریعت نازل نہ ہوئی لیکن اس دوران میں بنی اسرائیل میں بیسیوں نبی آئے۔چنانچہ حضرت عیسی علیہ السلام بھی انہیں نبیوں میں سے ایک نبی تھے۔جن کو کوئی شریعت نہیں دی گئی بلکہ وہ صرف حضرت موسیٰ کی شریعت کی خدمت کے لئے مبعوث کئے جاتے رہے۔اس جگہ کسی کو یہ خیال نہ آئے کہ حضرت عیسی گوتو انجیل د گئی تھی۔کیونکہ انجیل کوئی شریعت کی کتاب نہیں بلکہ صرف غیر تشریعی کلام پر مشتمل ہے۔چنانچہ انجیل میں خود حضرت مسیح “ اپنے شاگردوں سے فرماتے ہیں کہ :- و فقیہی اور فریسی موسیٰ کی گڈی پر بیٹھے ہیں۔پس جو کچھ وہ تمہیں بتائیں وہ سب کرو اور مانو لیکن اُن کے سے کام نہ کرو۔کیونکہ وہ کہتے ہیں اور کرتے نہیں۔(متی بات ۲۳) پھر فرماتے ہیں :- یہ نہ سمجھو کہ میں تو راہ یا نبیوں کی کتابوں کو منسوخ کرنے آیا ہوں۔منسوخ کرنے نہیں آیا بلکہ پورا کرنے آیا ہوں کیونکہ میں تم سے سچ سچ کہتا ہوں کہ جب تک آسمان اور زمین نہ مل جائیں ( یعنی جب تک کوئی نیاز مین و آسمان نہ ہو جومحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے پیدا ہو گیا) ایک نقطہ یا ایک شوشہ تورات کا ہرگز نہ ملے گا جب تک سب کچھ نہ پورا ہو جائے۔( یہ بھی سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی طرف اشارہ 249