تبلیغِ ہدایت — Page 105
حاصل کریں مگر کوئی مخالف اس کے سامنے نکل کر انعام کا حقدار نہ بنے گا۔گویا مراد یہ ہے کہ مسیح موعود اپنے مخالفوں کے سامنے مال پیش کرے گا مگر کوئی اُسے نہ لے گا۔ورنہ محض دنیا داروں کی طرح مال دینا تو روحانی لوگوں کے لئے کوئی خوبی کی بات نہیں۔مذکورہ بالا بیان کے مطابق مسیح موعود و مہدی معہود کا کام خلاصہ مندرجہ ذیل شاخوں میں تقسیم شدہ نظر آتا ہے:- ا اختلافات اندرونی میں حکم و عدل ہو کر فیصلہ کرنا۔۲- اسلام پر جو بیرونی حملے ہوتے ہیں اس کا دفعیہ کرنا۔خصوصا مسیحیت اور مادیت کے زور کو توڑنا اور اسلام کو تمام دوسرے مذاہب پر غالب کر دکھانا اور اس کی تبلیغ کو اکناف عالم تک پہنچانا۔خصوصاً مغربی ممالک یعنی یورپ اور امریکہ وغیرہ کو اپنی تبلیغ کے ذریعہ فتح کرنا۔۳۔کھوئے ہوئے ایمان کو پھر دُنیا میں قائم کرنا۔سیر وہ تین عظیم الشان کام ہیں جو مسیح موعود کے لئے مقرر ہیں اور خدا کے فضل سے حضرت مرزا صاحب نے ان کاموں کو اس خیر و خوبی سے انجام دیا ہے اور آپ کے بعد آپ کے خلفاء (جو حکماً آپ کے اندر شامل ہیں) انجام دے رہے ہیں کہ غیر متعصب دشمن کو بھی اعتراف کئے بغیر چارہ نہیں۔مسیح موعود کا پہلا کام مسیح موعود کا پہلا کام اختلافات اندرونی کے متعلق حکم ہو کر فیصلہ کرنا تھا سو اس کے متعلق جاننا چاہئے کہ اس زمانہ میں امت محمدیہ کے اندرونی اختلافات چند قسموں پر مشتمل ہیں:- اول: صفات باری تعالیٰ کے متعلق اختلافات۔دوم : ملائکہ کے متعلق اختلافات۔سوم: سلسلہ رسالت کے متعلق اختلافات چہارم : بعث بعد الموت اور جزاء سزا اور جنت و دوزخ کے متعلق اختلافات۔105