سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 66 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 66

پھر فرمایا: 66 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ وہ جو کہلاتے تھے صوفی کیس میں سب سے بڑھ گئے کیا یہی عادت تھی شیخ غزنوی کی یادگار کہتے ہیں لوگوں کو ہم بھی زبدۃ الابرار ہیں پڑتی ہے ہم پر بھی کچھ کچھ وحی رحماں کی پھوار پھر وہی نا فہم ملہم اول الاعداء ہوئے ہو گیا تیر تعصب اُن کے دل میں وار پار دیکھتے ہرگز نہیں قدرت کو اس ستار کی سناویں ان کو وہ اپنی بجاتے ہیں ستار صوفیا اب بیچ ہے تیری طرح تیری تراہ آسماں سے آگئی میری شہادت بار بار آسماں پر شور ہے پر کچھ نہیں تم کو خبر دن تو روشن تھا مگر ہے بڑھ گئی گرد و غبار سلسلہ محمدية اس سلسلہ کا نام کشفی حالت میں سلسلہ محمد یہ خالصہ رکھا گیا۔دراصل یہ لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے راستہ صاف کرنے والے تھے۔اس نسبت محمدی کو بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ ایک بڑی نسبت تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک الہام ہے۔بخرام که وقت تو نز دیک رسید و پائے محمد یاں برمنار بلند تر محکم افتاد۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد سے قبل ہی لوگ تبلیغ دین اور خدمت اسلام کا کام کر رہے تھے۔اس لئے اس خدمت کا یہ صلہ تو نہیں تھا کہ ان کو مٹا دیا جاتا بلکہ یہ تھا کہ ان کو اور مضبوط و مستحکم کیا جاتا۔اسی کی طرف اس الہام الہی میں اشارہ تھا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں ہو کر ان محمد یان کا پاؤں اور بھی بلند و محکم ہو گیا۔