سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 64 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 64

64 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ ابتداء تجھ پر ہوئی اور انجام اس کا مہدی موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ہوگا۔‘ 4 اس پیشگوئی کے الفاظ پر غور کرنے سے بآسانی معلوم ہو سکے گا : ا۔یہ ایک خاص نعمت تھی۔۔۲۔جو اس خاندان کے لئے محفوظ چلی آتی تھی۔۔اس کی ابتداء حضرت خواجہ محمد ناصر سے ہوئی۔۴۔اور اس نعمت کا انجام مہدی موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ہوگا۔اس پیشگوئی میں اس خاندان کی برکات کی مدت کو محدود کر دیا گیا کہ یہ برکت جو اب تمہارے وجود سے شروع ہوتی ہے۔ظہور حضرت مہدی تک رہے گی پھر یہ نعمت تمہارے خاندان سے ختم ہو جائے گی۔اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ظہور مہدی کا وقت اس پیشگوئی کے بعد جلد ہونے کا اظہار کیا گیا۔یہ پیشگوئی مکمل نہیں سمجھی جائے گی۔جب تک میں حضرت خواجہ میر درد کی ایک تحریر کو اس کے ساتھ شامل نہ کر دوں۔جو اس پہلی پیشگوئی کی تائید مزید اور تشریح مکمل ہے۔وہ فرماتے ہیں: اور یہ نسبت محمد یہ الخاصہ حضرت امام موعود علیہ السلام کی ذات پر ختم ہوگی اور تمام جہان ایک ٹور سے روشن ہوگا اور اس نیر اعظم کے انوار میں سب فرقوں کے ستاروں کی روشنی گم ہو جائے گی۔‘ے اب دونوں پیشگوئیوں کو ملا کر پڑھنے سے یہ نتیجہ نکلے گا : جو نعمت حضرت خواجہ محمد ناصر پر نازل ہوئی اس کا انجام حضرت مہدی موعود کے ظہور کے وقت ہوگا۔مہدی موعود ایک نیر اعظم ہوگا جس کے انوار میں باقی تمام فرقوں کی روشنی گم ہو جائے گی۔“ اللہ اللہ کتنی واضح پیشگوئی تھی۔جس میں یہ بھی بتلایا گیا کہ یہ طریقے ، اور صوفیائے کرام کے طریقے ستاروں کا حکم رکھتے ہیں اور ستارے اسی وقت اپنی روشنی سے منور کر سکتے ہیں جبکہ نیر اعظم مطلع شہود پر نہ ہو۔لیکن جب روشنی کا بادشاہ مطلع شہود پر جلوہ فگن ہوتا ہے۔تو ستاروں کی روشنی پھر کسی کو نظر نہیں آتی۔بلکہ اس کی روشنی میں گم ہو جاتی ہے۔کیسی صاف اور واضح مثال سے اس پیشگوئی کو