سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 663
663 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تریاق القلوب (ایڈیشن اول ) کے صفحہ ۶۴ کے الہام خذو التوحيد التوحيد يا ابناء الفارس کے سلسلہ میں فرماتے ہیں کہ : سلسله مادری کی طرف سے ہمارا خاندان سادات سے ملتا ہے بلکہ الہامات میں اس کی تصدیق ہے اور ایسا ہی بعض کشوف میں بھی اس کی تصدیق پائی جاتی ہے۔اس جگہ یہ عجیب نکتہ ہے کہ جب خدا تعالیٰ نے یہ ارادہ فرمایا کہ سادات کی اولاد کو کثرت سے دنیا میں بڑھا وے تو ایک شریف عورت فارسی الاصل کو یعنی شہر بانو کو ان کی دادی بنایا اور اس سے اہل بیت اور فارسی خاندان کے خون کو باہم ملایا اور ایسا ہی اس جگہ بھی جب خدا تعالیٰ کا ارادہ ہوا کہ اس عاجز کو دنیا کی اصلاح کے لئے پیدا کرے اور بہت سی اولاد اور ذریت مجھ سے دنیا میں پھیلا وے۔جیسا کہ اس کے اس الہام میں موجود ہے جو براہین احمدیہ کے صفحہ ۴۹۰ میں درج ہے تو پھر دوبارہ اس نے فارسی خاندان اور سادات کے خون کو باہم ملایا اور پھر میری اولاد کے لئے تیسری مرتبہ ان دونوں خونوں کو ملایا۔صرف فرق یہ رہا کہ حسینی خاندان کے قائم کرنے کے وقت مرد یعنی امام حسینؓ اولاد فاطمہ میں سے تھا اور اس جگہ عورت یعنی میری بیوی اولاد فاطمہ میں سے یعنی سید ہے جس کا نام بجائے شہر بانو کے نصرت جہاں بیگم ہے۔66 اللہ تعالیٰ کے الہام میں ابناء فارس جمع کا صیغہ ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کثرت اولا داور ذریت کو خدا کا ارادہ قرار دیتے ہیں۔پھر اس مبشر اور آیات اللہ کا رنگ رکھنے والی اولا د کو ہدف ملامت بنا نا کسی شریف انسان کا کام نہیں ہو سکتا۔اس پیشگوئی کے موافق حضرت ام المؤمنین کو اللہ تعالیٰ نے اولاد کثیر دی۔اللهم زد فرد اور آپ اللہ تعالیٰ کے فضل ورحم سے اپنی اولاد کی تین پشتوں کو دیکھ رہی ہیں۔یعنی بیٹے ، بیٹیاں ، پوتے پوتیاں ، نواسے نواسیاں اور پوتوں اور نواسوں کی اولاد۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کو اتنی عمر دے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس دعا کو پورا ہوتے دیکھیں۔اک سے ہزار ہوویں بابرگ و بارہوویں آمين يارب العالمين