سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 659 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 659

659 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ فضول اور ناجائز اقوال سے دست بردار ہو گئے ہیں۔صحابہ کی نسبت اعتقاد نیک رکھتے ہیں۔الحمد للہ اس شخص کو خوب مستقل پایا۔اور دلی طبع آدمی ہے“۔10 ازالہ اوہام میں تحریر فرمایا۔حبی فی اللہ نواب محمد علی خاں صاحب رئیس خاندان ریاست مالیر کوٹلہ یہ نواب صاحب ایک معزز خاندان کے نامی رئیس ہیں۔سردار محمد علی خان صاحب نے گورنمنٹ برطانیہ کی توجہ اور مہربانی سے ایک شائستگی بخش تعلیم پائی جس کا اثر اُن کے دماغی اور دلی قومی پر نمایاں ہے۔ان کی خدادا د فطرت بہت سلیم اور معتدل ہے اور باوجو د عین شباب کے کسی قسم کی حدت اور تیزی اور جذبات نفسانی ان کے نزدیک آئے معلوم نہیں ہوتے۔میں قادیان میں جب کہ وہ ملنے کے لئے آئے تھے اور کئی دن رہے۔پوشیدہ نظر سے دیکھتا رہا ہوں کہ التزام ادائے نماز میں اُن کو خوب اہتمام ہے اور صلحاء کی طرح توجہ اور شوق سے نماز پڑھتے ہیں اور منکرات اور مکروہات سے بکلی مجتنب ہیں۔مجھے ایسے شخص کی خوش قسمتی پر رشک ہے جس کا ایسا صالح بیٹا ہو کہ باوجود بہم پہنچنے تمام اسباب اور وسائل غفلت اور عیاشی کے اپنے عنفوان جوانی میں ایسا پر ہیز گار ہو۔معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے بتو فیقہ تعالیٰ خود اپنی اصلاح پر زور دے کر رئیسوں کے بے جاطریقوں اور چلنوں سے نفرت پیدا کر لی ہے اور نہ صرف اسی قدر بلکہ جو کچھ نا جائز خیالات اور اوہام اور بے اصل بدعات شیعہ مذہب میں پائی گئی ہیں اور جس قدر تہذیب اور صلاحیت اور پاک باطنی کے مخالف ان کا عمل درآمد ہے ان سب باتوں سے بھی اپنے نور قلب سے فیصلہ کر کے انہوں !! نے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔11 حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی نے ایک موقعہ پر آپ کی اس امداد کا ذکر کرتے ہوئے جو آپ نے الفضل کے اجراء کے وقت پیش فرمائی تحریر فرمایا: تیسرے شخص جن کے دل میں اللہ تعالیٰ نے تحریک کی وہ مکرمی خان محمد علی خاں صاحب ہیں۔آپ نے کچھ روپیہ نقد اور کچھ زمین اس کام کے لئے دی۔پس وہ بھی اس رو کے پیدا کرنے میں جو اللہ تعالیٰ نے الفضل کے ذریعہ چلائی حصہ دار ہیں اور سابقون الاولون میں سے ہونے کے سبب سے اس امر کے اہل ہیں کہ اللہ تعالیٰ اُن سے اس قسم کے