سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 606 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 606

606 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ وقت سوچی ہوئی تجویز کا نتیجہ نہ تھا بلکہ میں تو اس کو ایک خدائی فعل یقین کرتا ہوں۔خدا تعالیٰ کے خوف سے نہ ڈرنے والوں نے اس تحریک کو خاکسار عرفانی کبیر کی سازش اور منصوبہ قرار دیا اور یہ سراسر جھوٹ ہے اور یہ افتراء انہوں نے محض اس بناء پر کیا کہ وہ جانتے تھے کہ میں خلافت حقہ راشد کا حامی اور خادم ہوں اور انجمن کو میں نے کبھی مطاع نہیں سمجھا تھا۔اس جگہ اس کے متعلق کسی قسم کی بحث کی ضرورت نہیں بلکہ یہ واقعہ تو صرف حضرت میر محمد الحق رضی اللہ عنہ کے امتیازی مقام کے اظہار کے ضمن میں آ گیا۔حضرت نے نہ کسی سے اس کے متعلق مشورہ کیا اور نہ کسی انسان نے تحریک کی۔اللہ تعالیٰ نے ہی ان کے دل میں ڈالا اور انہوں نے چند سوالات مرتب کر کے حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی خدمت میں پیش کر دیئے اور اس طرح وہ پھوڑا جو اندر ہی اندر ناسور کی شکل اختیار کر رہا تھا پھوٹ گیا۔ولله الحمد (عرفانی کبیر ) روز نامه الفضل ۱۹ مارچ ۱۹۴۴ء حوالہ جات تذکرہ ایڈیشن اوّل صفحه ۵۰۵ بحواله الحکم جلد ۹ نمبر۱۷ صفحہ ۱۔بدر جلد نمبر نمبر ۲ صفحہ ۱ تذکرہ ایڈیشن اوّل صفحه ۵۰۵ بحوالہ الحکم جلد ۹ نمبر ۱۸صفحہ ۱۔بدر جلد نمبر نمبر ۲ صفحہ ۱ تذکرہ ایڈیشن اوّل صفحه ۵۳۸ بحواله بدر جلد ۲ نمبر ۶ صفحه ۵ پر چه ۹ فروری ۱۹۰۶ء تذکرہ ایڈیشن اول صفحه ۵۴۴ - بدر جلد ۲ نمبر۱۱ و الحکم جلد ۱۰ نمبر ۹ تذکرہ ایڈیشن اوّل صفحہ ۶۴۹ بحوالہ الحکم جلد نمبر ۳۳ - بدر جلد ۲ صفحہ ۳۸ ك آئینه صداقت صفحه ۱۲۷ تا ۱۳۲