سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 585 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 585

585 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ ایسا نہیں ملتا جس سے یہ پتہ چلتا ہو کہ آپ غصہ اور انتقامی جذبات یا کینہ وحسد کے تکلیف دہ جذبات کا مظہر بنی ہوں۔ہر قسم کے واقعات پیش آئے مگر قلب میں ایک سکون اور جمعیت باطن اور فوق العادۃ وقار حاصل ہے اور یہ چیز انسان کی اپنی کوشش اور سعی سے میسر نہیں آ سکتی جب تک کہ اللہ تعالیٰ کا فضل اور رحم یاوری نہ فرمائے۔غرض حضرت اُم المؤمنین کی سیرت اور آپ کے وجود میں میں تو بے انتہا اعجازی نشان دیکھتا ہوں نادان اسے محض اعتقاد کا نتیجہ کہہ دے گا مگر میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعاوی کو عقل اور علم کی تائیدات کے علاوہ آپ کی عملی زندگی اور خدا تعالیٰ کی تائیدات کو دیکھ کر تسلیم کیا ہے اور حضرت اُم المؤمنین کی سیرت کو ایک زمانہ دراز تک بہت قریب سے رہ کر مشاہدہ کیا ہے اور میں اقرار کرتا ہوں کہ میں نے جو کچھ لکھا ہے یہ شمہ از شمائل ہے جس کی خدا تعالیٰ نے تعریف کی ہو جس کے مقام کی رفعت اور عظمت کا ذکر خدا کی وحی میں ہو اس کے بیان کی عاجز انسان میں کیا طاقت ہے۔خدا کا شکر ہے کہ میرے بیٹے محمود احمد عرفانی (جن کو میں شہید سیرۃ کہتا ہوں ) مرحوم اور مجھ کو موقعہ دیا کہ ہم اس آیتہ اللہ کی تلاوت کریں۔وللہ الحمد۔(عرفانی کبیر )