سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 568
568 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ علیہ الصلوۃ والسلام میں ایک روایت حضرت اُم المؤمنین کے متعلق بھی فرمائی ہے۔میں اسے یہاں درج کر دیتا ہوں اور اس کے متعلق ایک غلطی کی اصلاح کر دینا ضروری سمجھتا ہوں۔یہ روایات ۱۱ / فروری ۱۹۴۴ء کے الفضل میں شائع ہوئی ہیں اور حضرت اقدس کے ایک سفر ملتان کے ذکر کے ضمن میں محولہ روایت بیان کی ہے جو یہ ہے۔" حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ریلوے اسٹیشن لاہور پر کچھ دیر انتظار کرنے کا موقعہ آیا۔حضرت اُم المؤمنین مدظلہ العالی بھی حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ تھیں۔حضرت اقدس حضرت ام المؤمنین مدظلہ العالی کے ساتھ پلیٹ فارم پر ٹہل رہے تھے۔اس پر مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم نے حضرت خلیفہ امسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کہا کہ آپ جا کر کہیں۔حضرت خلیفہ الاول رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ مجھے تو جرات نہیں اس پر مولوی عبد الکریم صاحب خود گئے اور حضرت کے حضور عرض کیا حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ لوگ کیا کہیں کیا یہی کہ مرزا اپنی بیوی کے ساتھ پھر رہا ہے۔مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ یہ واقعہ لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک اور مشرقی پل کے قریب ہوا۔( نوٹ از عرفانی کبیر ) مجھے بصیرت کے ساتھ یقین ہے کہ حضرت میاں معراج الدین صاحب کو اس روایت کے متعلق سہو ہوا ہے حضرت اقدس کی زندگی کا یہ ایک واقعہ ضرور ہے مگر وہ لا ہور اسٹیشن کا نہیں بلکہ سرہند کا ہے اور اگر لاہور میں یہ واقعہ ہوا ہے تو کسی دوسرے موقعہ پر ہوسکتا ہے۔سفر ملتان سے واپسی کا نہیں ہے اس لئے کہ سفر میں حضرت اُم المؤمنین آپ کے ساتھ رفیق سفر نہ تھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک نشان کے متعلق حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب کی وضاحت ایک عزیر نے لاہور سے مجھے لکھا کہ تریاق القلوب صفحہ ۷۳ ۷۴ ایڈیشن اول میں جو ایک نشان حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کے تحریر کردہ ایک خط کی بابت ارقام فرمایا ہے۔اس کی تشریح کریں کیونکہ اس پر اعتراضات پیدا ہوتے ہیں۔میں نے ان کو جواب میں لکھا کہ جو اعتراض آپ کو یا