سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 553 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 553

553 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ یہ اعلان بانی سلسلہ احمدیہ نے یہیں ہوشیار پور سے شائع فرمایا اور اس وقت شائع فرمایا جب کہ ابھی تک سلسلہ احمدیہ کا وجود نہیں تھا۔قادیان ایک چھوٹی سی بستی تھی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جہاں تک دنیوی وجاہت کا تعلق ہے اس کے لحاظ سے ذاتی طور پر کوئی عزت حاصل نہیں تھی۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ان کا خاندان ایک معزز زمیندار خاندان تھا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ سلطنت مغلیہ کے عہد میں اس خاندان کو بڑی عزت کے ساتھ دیکھا جاتا تھا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کے عہد میں بھی اس خاندان کے افراد کو بعض معزز عہدے حاصل رہے۔لیکن وہ خاندان قدیم عزت کھو چکا تھا اور بعض وجوہ سے انگریزی زمانہ میں اس کی جائیداد کا اکثر حصہ ضبط ہو چکا تھا اور اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دنیوی حیثیت ایک معمولی زمیندار کی سی تھی اور پھر آپ کو اپنی عزت بڑھانے کا بھی شوق نہ تھا۔باپ نے انہیں بار بار توجہ دلائی کہ وہ ملازمت اختیار کرلیں مگر انہوں نے انکار کر دیا۔ایسا شخص اس زمانہ میں اعلان کرتا ہے کہ میرے ذریعہ اللہ تعالیٰ اسلام کو پھیلائے گا اور پھر میرے کام کو لمبا کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ مجھے ایک خاص بیٹا دے گا جو نو سال کے اندر پیدا ہوگا اور ان ان خاص صفات سے متصف کرے گا اور میرا جانشین ہوگا اور دنیا کے کناروں تک شہرت پائے گا۔یہ خبر ایسی زبر دست خبر ہے کہ جو شخص بھی غور کرے وہ سمجھ سکتا ہے کہ ایسی خبر خدا کی طرف سے ہی ہو سکتی ہے۔کوئی انسان ایسی خبر دینے کی طاقت نہیں رکھتا۔آخر یہ پیشگوئی پوری ہوئی اور بڑی شان کے ساتھ پوری ہوئی۔حضور نے فرمایا جس لڑکے کا میں نے ذکر کیا ہے۔وہ میں ہی ہوں۔میرے ذریعہ اس پیشگوئی کی بہت سی شقیں پوری ہو چکی ہیں۔اس لئے جماعت کا اصرار تھا کہ میں اس پیشگوئی کے مصداق ہونے کا اعلان کروں مگر میں خاموش رہا۔حتی کہ گزشتہ جنوری کے مہینہ میں لاہور میں مجھے ایک رؤیا دکھایا گیا جس میں مجھے بتایا گیا کہ اس پیشگوئی کا میں ہی مصداق ہوں۔حضور نے اس موقعہ پر رؤیا کا تفصیل سے ذکر کیا اور فرمایا میں اسی واحد اور قہار خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میں نے جور و یا بتائی ہے وہ مجھے اسی طرح ہوئی۔الا ماشاء اللہ کچھ خفیف سا فرق نظارہ کے بیان کرنے میں ہو گیا ہوتو علیحدہ بات ہے۔پس میں خدا کے حکم کے ماتحت قسم کھا کر یہ اعلان کرتا ہوں کہ خدا نے مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس پیشگوئی کے مطابق آپ کا وہ موعود بیٹا قرار دیا ہے جس نے زمین کے کناروں تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام پہنچانا ہے۔