سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 532 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 532

532 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ نظام خلافت کی کس قدر عظمت اپنے دل میں رکھتی ہیں اور وہ اس شخص کے لئے جونسل اور خون کے لحاظ سے آپ کا رشتہ دار نہیں بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زوجہ مطہرہ ہونے کی وجہ سے وہ آپ کے سامنے بیٹے کی حیثیت رکھتا ہے۔آپ اس کا اس منصب کے لحاظ سے احترام فرماتی ہیں اور سلسلہ کی اہم ضرورت لنگر خانہ میں ایک رقم الگ بھیجتی ہیں اور خود اس کی ذات کے لئے جدا گانہ یہ جوش عمل اخلاص اور جذ بہ خدمت دین کا ایک قابل تقلید مظاہرہ ہے۔یہ ایک واقعہ اور مثال اس امر کی نہیں کہ حضرت اُم المؤمنین مقام خلافت کی عزت اور احترام کی حد تک کرتی ہیں بلکہ آپ کی زندگی اس عملی روح کا ایک نمونہ ہے۔حضرت اُم المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی زندگی میں اس عملی روح کے بڑے موثر نظارے ہیں کہ آپ نے ہمیشہ منصب خلافت کا احترام فرمایا اور خلفاء راشدین کے لئے ہر قسم کی قربانی اور ایثار کو اپنا شیوہ قرار دیا چنانچہ یہ مشہور واقعہ ہے کہ جب سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو آپ نے اپنے صاحبزادہ عبد اللہ کو حضرت اُم المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں بھیجا کہ وہ حجرہ نبوی صلعم میں دفن ہونے کی اجازت حاصل کریں۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: یہ جگہ میں نے اپنے لئے محفوظ رکھی تھی لیکن عمر کو اپنے اوپر ترجیح دوں گی جب عبد اللہ واپس آئے آپ نے پوچھا کیا جواب لائے عرض کی جو آپ چاہتے تھے۔فرمایا سب سے بڑی آرزو یہی تھی۔حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا یہ ایثار حضرت فاروق اعظم کی خلافت کے کارناموں کی وجہ سے تھا اور وہ یقین رکھتی تھیں کہ یہ حضرت نبی کریم ﷺ کے خلیفہ راشد ہیں اس طرح حضرت ائم المؤمنین نصرت جہاں بیگم صاحبہ کا طرز عمل ہمیشہ خلافت کے احترام کا پایا جاتا ہے۔چنانچہ میں اسی سلسلہ میں اس واقعہ کے بیان کرنے سے نہیں رک سکتا جو مولوی سید محمود عالم صاحب صحابی اور مہاجر نے بیان کیا۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ایک مرتبہ حضرت ام المؤمنین نے مجھے کہا کہ خدا تعالیٰ کی رضا جوئی کیلئے میں چاہتی ہوں کہ آپ کا کوئی کام کروں۔حضرت خلیفہ امسیح الاول نے ایک طالب علم کی پھٹی پرانی رضا ئی مرمت کے لئے بھیج دی۔حضرت اُم المؤمنین نے نہایت خوش دلی