سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 427 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 427

427 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ خدا تعالیٰ کے انعامات میں اسے داخل یقین کر کے اس ہدیہ کا بھی احترام فرمایا۔یہ روح اور جذ بہ اس وقت تک پیدا نہیں ہوتا جب تک انسان خدا تعالیٰ کی محبت اور اس کی مخلوق سے شفقت کے اعلیٰ مقام پر ہو۔محمود عرفانی لوگ اس گھر کو اپنا گھر سمجھتے ہیں حضرت ممدوحہ کے طرز عمل سے پایا جاتا ہے کہ آپ سب کے ذہن نشین کرنا چاہتی ہیں کہ میرا گھر ان کا گھر ہے ایک مرتبہ میں قادیان آئی ہوئی تھی۔ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب حضرت اُم المومنین کے بھائی کی چھوٹی بیوی ان دنوں چھوٹی لڑکی تھی اور وہ بڑی تیز تھی۔حضرت ممدوحہ کے سامنے ذکر آیا اور کسی نے کہا کہ جس کے ایسے بچے ہوں وہ اپنے گھر بیٹھے رہا کریں۔آپ نے اس کی بات سن کر فرمایا کہ آخر لوگ اس گھر کو اپنا گھر سمجھ کر آتے ہیں۔چونکہ یہ ہر ایک کا گھر ہے تم نے یہ بات کیوں کہی ؟ اس لڑکی کی والدہ نے حضرت مسیح موعود اور حضرت ائم المؤمنین سے دعا کے لئے عرض کیا اور اس دعا کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے اس لڑکی کو یہ عزت اور درجہ دیا کہ وہ اسی خاندان میں شامل ہوگئی اور اللہ تعالیٰ نے اولاد کی نعمت اور برکت سے مالا مال کر دیا اور حضرت اُم المؤمنین کی بھاوج اور حضرت امیر المومنین کی ساس بننے کا شرف عطا ہوا۔(نوٹ ) حضرت اُم المؤمنین اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا کا یہ اعجاز ہے اور اس قسم کے معجزات بے شمار ہیں مگر اس کے لئے۔جو دل رکھتا ہو سلیم اور آنکھ رکھتا ہو بینا۔عرفانی ایک مرتبہ حضرت میر ناصر نواب صاحب رضی اللہ عنہ کوٹ قیصرانی گئے ہمارے ملک میں بال رکھتے ہیں اور ان میں خوب تیل ڈالتے ہیں میرے محترم شوہر سردار امام بخش خاں صاحب نے نانا جان کے سر میں تیل ڈالا وہ بہت خوش ہوئے اور گھر آکر ذکر کیا۔میں جب قادیان آئی اور حضرت ہی کے مکان میں فروکش تھی تو حضرت اُم المؤمنین نے حضرت میر صاحب والا واقعہ بیان کر کے فرمایا کہ میرے سر میں تیل ڈالو۔میں نے اس کو بڑی عزت اور سعادت سمجھا۔میں تیل ڈال رہی تھی اور باتیں