سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 419 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 419

419 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ ہوا تھا۔میں نے اس کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ یہ تو ریشم یا دھاگے کے بنے ہوئے ہیں بالوں کے نہیں ان کا ڈالنا نا جائز نہیں ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے ظالم طبع لوگ عورتوں پر بڑے بڑے ظلم کرتے تھے ان کے بال جبراً کاٹ کر بیچتے تھے۔اس لئے آپ نے منع فرمایا کہ عورتوں کے بال میں بال نہ ڈالے جاویں۔اسی طرح حضرت اماں جان نے مجھے پردہ کی حقیقت سمجھائی۔بظاہر یہ باتیں معمولی ہیں مگر ان میں اسلام کی خوبیاں معلوم ہوتی ہیں۔مجھ پر یہ امر کھلا کہ حضرت ام المؤمنین دینی باتیں پوچھنے سے برانہیں مناتیں بلکہ خوش ہوتی ہیں اور نہایت محبت سے عام فہم طریق سے سمجھاتی ہیں۔اس طرح مجھے حضرت اُم المؤمنین کے درجہ کا پتہ لگا کہ وہ بڑی قابل قد راور قابل عزت خاتون ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی عمر میں برکت دے آمین۔بیگم عبداللہ الہ دین ( نوٹ ) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا دربار بھی اسی قسم کا ہوا کرتا تھا لوگ آتے اور مختلف قسم کے دینی سوال کرتے اور آپ ان کے جوابات دیتی رہتیں۔آنحضرت ﷺ کے طریق عمل اور اسوۂ حسنہ کے متعلق اور بعض مسائل کے متعلق سوالات ہوتے اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نہایت شفقت سے جواب دیتیں۔حقیقت میں بیوی سے زیادہ محرم راز کوئی دوسرا انسان نہیں ہوتا اور اصل حقیقت اپنے شوہر کی عیاں ہوتی ہے لیکن جب وہ اس کی نبوت اور اس کے مرسل من اللہ ہونے پر یقین رکھتی تھی تو یہ امر واضح ہے کہ فی الحقیقت وہ اس کے اندرونی اعمال اور اس کے طرز زندگی میں اس روح کو کام کرتے دیکھتی ہے جو ایک خدا کے مامور ومرسل میں ہونی چاہئے۔اس کے خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلقات عظمت الہی کا اس کے قلب اور اعمال پر اثر خدا کی مخلوق سے اس کی ہمدردی اور شفقت ، اعمال صالحہ سے محبت اور رزائیل سے نفرت زندگی کے ہر شعبہ میں وہ دیکھتی ہے۔تب وہ صرف اپنے شوہر کی حیثیت سے ہی نہیں بلکہ خدا کے مامور ومرسل کی حیثیت سے اس کی فرمانبرداری اور اطاعت میں گداز ہو جاتی ہے۔حضرت اُم المؤمنین کی زندگی ، امہات المومنین کی سیرت اور کردار کا ایک مکمل نقشہ ہے۔محمود احمد عرفانی محترمہ سلیمہ بیگم بنت جناب سیٹھ محمد غوث صاحب کی روایات عزیزہ سلیمہ بیگم صاحبہ کی کچھ روایات پہلے دی جا چکی ہیں بقیہ درج ذیل ہیں۔عرفانی