سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 392 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 392

392 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ اور عادات خوشی اور غمی میں سے چند ایک اصلی واقعات لکھوں گی۔اس سے معلوم ہو سکے گا کہ آپ کو اپنے اللہ تعالیٰ پر اور دین محمد رسول اللہ پر کس قدر یقین اور بھروسہ ہے اور آپ پر صحبت صالحہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے رنگ کا کتنا بڑا اثر ہے۔حضرت ام المؤمنین اور خانہ داری سیدہ عالیہ کا گھر نہایت صاف ستھرا۔آپ کو سلیقہ سے سب چیزیں اپنی اپنی جگہ پر رکھنے رکھوانے کا خاص مذاق ہے۔کھانا صاف ستھرا سادہ بھی اور پُر تکلف بھی خود اپنے ہاتھ سے بعض وقت پکا لیتی ہیں برتن صاف باورچی خانہ عمدہ طور پر سجا ہوا اس کی چیزیں صفائی اور ستھرائی میں بے نظیر ہوتی ہیں۔پہلے پہل تو باہر کے مہمانوں کی روٹی بھی خود ہی پکا کر باہر بھجواتی رہیں پھر لنگر قائم ہو گیا تو خود نہ پکائی ہوگی اور اب بھی کئی بار میں نے دیکھا ہے کہ صحت کی حالت میں خود ہی چولہے کے آگے بیٹھ جانا اور ہانڈی پکانا آٹا گوندھنا حالانکہ خدمت گاریں بھی پاس ہی بیٹھی ہوتی ہیں۔ایسی شاندار ہستی جس کے دیکھنے سے تو معلوم ہوتا ہے کہ ایسے وقار اور رعب کی خاتون کبھی باورچی خانے کی طرف جانا خلاف و قاروشان کے نا مناسب بات جانتی ہو گی اور پھر آپ ہیں بھی تو ایک دہلی کے عالی وقار خاندان کی فرد آپ کا نورانی چہرہ ہی دیکھ کر تعجب میں ڈال دیتا ہے کہ ایسی با حوصلہ اور پُر وقار خاتون کھانا خود پکا رہی ہے۔یہ سب کچھ حضرت عالی قدر شوہر محترم علیہ الف الف صلوۃ والسلام کی خوشنودی کے لئے گوارا کیا تھا۔آپ کا لباس اور کپڑے آپ کا لباس نہایت نفیس صاف اور سادہ اور پردے کے لحاظ سے بہت اچھا ہوتا ہے۔یعنی نہ تو نئے فیشن کا نہ اس میں کوئی نئی جدت کوئی کپڑا ایسا باریک یا پتلا میں نے تو ان کم و بیش تمیں سالوں میں نہیں دیکھا جس میں با قاعدہ پر دے کا لحاظ نہ رکھا گیا ہو نہ گرتے کی آستینیں کبھی کم دیکھی ہیں۔اچھی طرح لمبی آستینوں کی قمیض اور اگر ململ باریک ہو تو نیچے بنیان او پر صدری ہوتی ہے۔ہاں اعلیٰ سے اعلیٰ کپڑا ہے تو یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس کا دیا ہوا کپڑا یا زیور پہن لیتی ہیں۔ہمیں اللہ تعالیٰ اپنی جناب سے جب دیتا ہے تو پھر کیوں نہ استعمال کریں یہ چیزیں لباس یا زیور مہندی یا سرمہ عطر یا عورتوں کے سنگار کی چیزیں جو عورت کے لئے حلال اور طیب ہیں ناجائز تو نہیں۔خود آنحضرت صلعم نے فرمایا