سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 322 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 322

322 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ دعاؤں سے بھی طاقت وقوت ملی۔اللہ تعالیٰ ان سب کو میری طرف سے بہترین جزا دے۔اس کے سوا ہر وہ شخص جس نے ذرا بھی میری اس سلسلہ میں کوئی خدمت کی میں ان سب کا شکر گزار ہوں۔جزا ہم اللہ احسن الجزاء ( محمود احمد عرفانی) انگلی تصنیفات ! میں اللہ تعالیٰ کے فضل و رحم پر بھروسہ کر کے اعلان کرتا ہوں کہ آئندہ سالوں میں مندرجہ ذیل کتابیں شائع کرنے کا عزم رکھتا ہوں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنے فضل و کرم سے میری صحت کو درست کر دے اور ان خدمات کی سرانجام دہی کی توفیق دے۔آمین ا۔سیرت حضرت ام المؤمنین حصہ دوم حضرت ام المؤمنین کی سیرت کا دوسرا حصہ جس میں بہت سے تاریخی واقعات، سیرت و شمائل پر سیر کن بحث ، حضرت اُم المؤمنین کی دینی خدمات ، حضرت اُم المؤمنین کے مکتوبات کے فوٹو ، پیغامی اعتراضات کے جوابات ، حضرت اُم المؤمنین کی سیرت پر صحابہ اور صحابیات کی روایات، حضرت اُم المومنین کی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت کے متعلق بیان کردہ روایات ، حضرت اُم المؤمنین کی تبلیغی مساعی وغیرہ وغیرہ نہایت قیمتی معلومات کم از کم چار سو صفحات قیمت تین روپے بغیر محصول ڈاک۔۲۔تعارف یہ کتاب صحابہ مسیح موعود علیہ السلام کے حالات پر بنی ہوگی۔یہ کتاب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اپنی ایک خواہش کو پورا کرنے کے لئے شائع کرنے کا عزم رکھتا ہوں۔اس کتاب کی متعد دجلدیں ہوں گی۔حتی کہ سلسلہ کے تمام بزرگ اور قابل ذکر ہستیوں کا ذکر آ جائے۔۔سیرت حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی یہ کتاب بھی میرے بچپن کے زمانے سے میرے دماغ پر حاوی ہے۔میں نے حضرت امیر المومنین کی سیرت کو ایک ایسے مصلح کی سیرت میں دیکھا جو دنیا کے نہایت خطرناک دور میں دنیا کی نجات کیلئے خدا کی نہاں در نہاں مصلحتوں نے دنیا کو عطا فرمایا۔جونئی دنیا ، نئی زمین ، نئے آسمان