سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 310 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 310

310 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ فرمایا کہ: وو " بے شک دے دیں“۔سید نا حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت کے بعد خاندان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے تحریک جدید کے نو سالہ جہاد کا نقشہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک ذیل کے ارشاد کے ساتھ دیا جاتا ہے۔سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: انجیل میں کہا گیا ہے کہ تم اپنے نیک کاموں کولوگوں کے سامنے دکھلانے کیلئے نہ کرو۔مگر قرآن کہتا ہے کہ تم ایسا مت کرو کہ اپنے سارے کام لوگوں سے چھپاؤ بلکہ تم حسب مصلحت بعض اپنے نیک اعمال پوشیدہ طور پر بجالا ؤ۔جبکہ تم دیکھو کہ پوشیدہ کرنا تمہارے نفس کیلئے بہتر ہے اور بعض اعمال دکھلا کر بھی کرو جبکہ تم دیکھو کہ دکھلانے میں عام لوگوں کی بھلائی ہے۔تا تمہیں دو بدلے ملیں اور تا کمزور لوگ جو کہ ایک نیکی کے کام پر جرات نہیں کر سکتے وہ بھی تمہاری پیروی سے اس نیک کام کو کر لیں۔غرض خدا نے جو اپنے کلام میں فرمایا۔سرا وَّعَلَانِيَةً- یعنی پوشیدہ بھی خیرات کرو اور دکھلا دکھلا کر بھی ان احکام کی حکمت اس نے خود فرما دی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ نہ صرف قول سے لوگوں کو سمجھا ؤ بلکہ فعل سے بھی تحریک کرو کیونکہ ہر ایک جگہ قول اثر نہیں کرتا۔بلکہ اکثر جگہ نمونہ کا بہت اثر ہوتا ہے۔“ خاندان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قربانیوں کی فہرست اسی غرض سے شائع ہو رہی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی توفیق سے خاندان کے ہر ایک ممبر کی قربانی ایسی شاندار اور قابلِ تعریف ہے کہ وہ خود بخود ہر ایک احمدی کو اپیل کرتی ہے کہ وہ بھی اسی طرح اشاعت اسلام اور اشاعت احمدیت کے لئے قربانیاں کرے۔تا اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا وارث ہو۔فہرست کے پڑھنے سے آپ پر واضح ہو گیا ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے خاندان کے اکثر ممبروں کا چندہ ہر سال پہلے سال سے اضافہ کے ساتھ ہے اور خاندان کی طرف سے نو سالہ قربانی میں بہتر ہزار چھ سوستاون رو پیادا ہوا ہے۔علا وہ ان چندوں کے جو معمولی چندے حصہ آمد یا عام چندہ یا صدقات و خیرات میں دیئے جاتے ہیں۔صرف خاندان کی تحریک جدید کی رقم ہی باقی جماعت کے چندہ کا ۱۶/ا حصہ ہے۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ 66