سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 308
308 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ بعد میں مدات مذکورہ بالا کی تقسیم نہیں رہ سکی اور حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے منظوری عطا فرما دی تھی کہ بجائے مدات کے اس کا نام چندہ تحریک جدید ر کھا جائے۔احباب کو یادر ہے کہ : یہ غفلت کا زمانہ نہیں ہے۔یہ خیال مت کرو کہ آج نہیں تو کل ثواب کا موقعہ مل جائے گا۔رسول کریم ﷺ کی پیشگوئی ہے کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ جب تو بہ قبول نہیں کی جائے گی اور یہ مسیح موعود کے زمانے کے متعلق ہی ہے۔پس ڈرو اس دن سے کہ جب تم کہو کہ ہم جان و مال دینا چاہتے ہیں۔مگر جواب ملے گا کہ اب قبول نہیں کیا جاسکتا ہے۔‘“ پس احباب کو تحریک جدید کے جہاد میں جلد سے جلد اپنے آپ کو شامل کرنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ توفیق بخشے۔تحریک جدید سال دوم کا مطالبہ حقیقی قربانی کا ثبوت میں جماعت کو بتا چکا ہوں کہ ابتلاؤں کا ایک لمبا سلسلہ ان کے سامنے ہے۔ایک نہ ختم ہونے والی جنگ ان کے سامنے ہے۔جسے خدا تعالیٰ کا ہاتھ ہی ختم کرے گا۔گذشتہ قوموں سے زیادہ قربانیوں کی اُمید ان سے کی جاتی ہے۔چونکہ ان کے سپر د دنیا کی جنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پس یا درکھو کہ جو اس وقت کی حقیر قربانی نہیں کر سکتا کہ یہ جو مطالبات میں کر رہا ہوں آئندہ کے مقابلہ پر بالکل حقیر ہیں۔اسے اس سے بڑی قربانیوں کی توفیق نہیں مل سکتی جو آج چھوٹی کلاس کا سبق یاد نہیں کرتا وہ کل کے بڑے امتحان میں ضرور فیل ہو گا۔جو آج قربانی کی مشق نہیں کرتا وہ کل ضرور میدان کارزار سے بھاگے گا۔منافق یہی کہتے ہوئے مر جائیں گے کہ ہائے چندہ ، ہائے چندہ۔مگر ان کا ٹھکانا خدا کے پاس نہیں ہو گا۔ان کی باتوں میں نہ آؤ۔پس میں دوسرے سال کی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کرتا ہوں کہ دوست پہلے سے زیادہ اس سال حصہ لیں گے۔اور حقیقی قربانی کا ثبوت دیں گے تا ایمان کی قیمت میں اضافہ کا ثبوت مل سکے۔میں اللہ تعالیٰ پر اس تحریک کی تکمیل کو چھوڑتا ہوں کہ یہ کام اسی کا ہے اور میں صرف