سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 300
وو 300 667 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ حضرت اُم المؤمنین کے متعلق خدا تعالیٰ نے تذکرہ میں اس قدر مدح اور بشارات نازل فرمائی ہیں کہ اس طرح کی شان اور فضیلت کسی نبی کی بیوی کو حاصل نہیں ہوئی۔قرآن کریم میں پارہ ے میں حضرت مسیح کی نسبت فرمایا اُذْكُرُ نِعْمَتِی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جب اُم المؤمنين عطا کیں تو فرمایا اُذْكُرُ نِعْمَتِى آپ کے متعلق یہ پیشگوئی تھی کہ جو اولاد آپ کے بطن سے پیدا ہوگی اور پھر جوا ولا دان سے پیدا ہوگی۔وہ سب کے سب اس نور کی تخمریزی میں لگ جائیں گے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیا گیا۔گویا کہ وہ احمدیت کی اشاعت، احمدیت کی تبلیغ ، احمدیت کی حفاظت و صیانت اور اس کے لئے ہر قسم کی قربانیاں کرنے والے ہوں گے۔سلسلہ کی اشاعت و قیام کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے متعد دمدات صدر انجمن کے ماتحت قائم کیں۔جنہیں مخلص احمدی ہر قسم کی قربانیاں کر کے حصہ لیتے ہیں۔حضرت ام المؤمنین اور آپ کی اولاد ان تمام فدا کاروں سے بڑھ چڑھ کر نہایت با قاعدگی کے ساتھ ان مدات میں حصہ لے رہی ہے اور اس پر نصف صدی کا عرصہ گزر چکا ہے۔میں نے چاہا تھا کہ صدر انجمن کے ناظر صاحب بیت المال مجھے خاندانِ نبوت کی مالی قربانیوں کا ایک گوشوارہ بنادیں مگر ان کے لئے اس قسم کا حساب قلیل مدت میں تیار کرنا مشکل تھا اس لئے وہ تیار نہ ہوسکا۔۱۹۳۴ ء میں حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ نے دشمنانِ احمدیت کی بڑھتی ہوئی کوششوں کو دیکھ کر ایک تحریک کی جس کا نام تحریک جدید رکھا۔اس تحریک جدید میں جس طرح سلسلہ کے دیگر مردوں عور وتوں نے فدا کارانہ رنگ میں حصہ لیا۔اس سے بہت بڑھ چڑھ کر حضرت ام المؤمنین اور آپ کے خاندان نے حصہ لیا۔جس کی تفصیل میں آگے پیش کروں گا۔۱۹۳۵ء سے لے کر ۱۹۴۳ء تک خاندان کی مجموعی قربانی بہتر ہزار چھ سوستاون روپے ہے۔۱۹۴۴ء کی قربانی جو دسویں سال کی قربانی ہے ملا کر یہ رقم یقینا ایک لاکھ کی گرانقدر رقم بن جاتی ہے۔دس سال میں خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صرف ایک مد میں ایک لاکھ کی قربانی ان تمام دیگر مالی قربانیوں پر ہمارے لئے ایک وسیع نظر ڈالنے کا موقعہ پیدا کر دیتی ہے اور ہم کو بتلاتی ہے کہ کس طرح خاندان کا ہر چھوٹا بڑا فر د سلسلہ کی حفاظت ، سلسلہ کی اشاعت میں لگا ہوا ہے اور کس قدرشان کے ساتھ حضور کی وہ پیشگوئی جو اس مبشر اولاد کی دینی خدمات کے متعلق تھی پوری ہوئی۔