سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 16
16 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ پھر غذر کے پراگندہ اور پریشان حالات میں سے گذرنے والے ایک خاندان کی لڑکی جس کا باپ اپنے عقائد کے لحاظ سے کٹر وہابی تھا اور پھر ایک خاندان دلی میں رہنے والا اور دوسرا پنجاب کے ایک ایسے گاؤں میں بستا تھا، جسے دور کا رہنے والا تو ایک طرف رہا، قریب کے علاقے میں رہنے والا انسان بھی نہیں جانتا تھا مگر قدرت الہی کے خوارق اور خاص نشانات اس تعلق میں بالکل اسی طرح نظر آتے ہیں۔جیسے دیگر انبیاء کے حالات میں نظر آتے ہیں۔اس لئے اس کتاب کو پڑھنے والے مرد اور عورتیں، بوڑھے اور بچے اس کو پڑھنے سے پہلے اپنے ذہن میں اس امر کو متحضر کر لیں کہ یہ ایک ایسی با خدا خاتون کی سیرت و سوانح ہے جو اس زمانے کے نبی اور رسول کی بیوی بنی اور خدا تعالیٰ کی مشقیت خاص نے اسے خاص حالات میں پیدا کیا۔اس کے خاندان پر غدر میں ایک تباہی آئی۔وہ تباہی ایک خاص الہی نصرت کا ہی نتیجہ تھی۔اس لڑکی کا باپ خاص حالات کے ماتحت پنجاب میں آیا اور پنجاب میں بھی اس علاقے میں جہاں آئندہ ہونے والے حالات کا شدید تعلق تھا۔اس طرح بالکل عجیب طور پر اس خاندان کے اس زمانے کے ہونے والے نبی اور رسول کے خاندان سے یہاں تعلقات قائم ہو گئے اور بالآخر بالکل نا موافق حالات میں سے موافق صورت پیدا ہوگئی اور اللہ تعالیٰ کی مشیت خاص اس لڑکی کو دلہن بنا کر اس گھر میں لے آئی۔جو گھر آج بنی اسرائیل، بنی اسماعیل اور آنحضرت اللہ کی نعمتوں کا وارث ہو رہا تھا۔اس کے سر پر تاج نوعروسی سجایا گیا اور اسے اس دنیا کے آخری حصہ میں سب سے بڑے راستباز کی دلہن بنایا گیا اس کے بطن سے الہی نور پیدا ہوئے۔کہ آئندہ دنیا کی نجات، امن اور روحانی اور دنیاوی ترقیوں کا انحصار ان کی ذات پر رکھا گیا۔وہ الہی برکتوں کی آغوش میں بڑھی اس کو معیت الہی کا وعدہ دیا گیا۔وہ نور ہی نور ہے وہ سرا پا برکت ہی برکت ہے۔وہ خدا کے نشانوں میں سے ایک زبر دست نشان اور وہ تجلیات الہیہ کا ایک مرکز قرار دی گئی اس کے وجود سے دین الہی کو بڑی قوت اور طاقت حاصل ہوئی اور ہوتی چلی جائے گی۔کسی کو معلوم بھی نہ تھا کہ میر ناصر نواب کے گھر میں پیدا ہونے والی لڑکی ایک دن قیامت تک کیلئے ام المؤمنین بن جائے گی۔خدا تعالیٰ نے حضرت ام المؤمنین کے وجود سے بہت سی برکتیں عطا کرنے کا وعدہ فرمایا۔چنانچہ ایک اشتہار میں جو آپ نے ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کو شائع فرمایا لکھا: تیرا گھر برکت سے بھرے گا اور میں اپنی نعمتیں تجھ پر پوری کروں گا اور خواتین