سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 186 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 186

186 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ زندگی کے وہ پہلو جو کسی نہ کسی رنگ میں مشعلِ ہدایت بن سکتے ہیں اور جن سے ہماری تربیت ناقص کامل ہو جاتی ہے جو ہماری اخلاقی، تمدنی، معاشرتی، روحانی علمی الغرض کسی قسم کی تکوین میں مفید ثابت ہو سکتے ہیں موضوع سیرت کے زریں پہلو ہیں۔اسی غرض کے ماتحت دنیا کے کسی شعبہ میں ترقی یافتہ انسان کی زندگی ہمارے لئے مفید ہو سکتی ہے۔اس لئے کہ وہ ہمارے لئے ایک اسوۂ حسنہ ہوتی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق یہ آیت نازل ہوئی۔إِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ اور یہی آیت اس زمانہ میں جب کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ثانیہ کا ظہور ہوا پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر نازل ہوئی۔پس انبیاء اور مصلحین امت اور ہر وہ انسان جو بطور نمونہ کے پیش کیا جاسکتا ہے۔اس کے واقعات زندگی کو اس کے ضابطہ عمل کو اس کے اخلاق و کیریکٹر کو پڑہتے ہی یہ جذ بہ جب تک پیدا نہ ہو کہ ہم بھی ایسے ہی ہو جائیں اُس وقت تک ہم کو کچھ فائدہ نہیں پہنچ سکتا اور یہی چیز ہم کو اس کتاب میں بھی تلاش کرنی ہوگی۔حوالہ جات حیات نا صر صفحه ۲ حیات نا صر صفحه ۳ حیات نا صر صفحہ ۲۱۲۰ حیات ناصر صفحه ۲۱ تذکر و صفحه ۳۵ حیات ناصر صفحہ ۷ كم تذکره صفحه ۳۷ P> +) =) اله سیرۃ المہدی صفحه ۱۰۹ حصہ دوم سیرۃ المہدی حصہ دوم صفحه ۱۱۰ حیات ناصرصفحہ ۶ ،۷ تذکره صفحه ۳۶ تذکره صفحه ۳۶