سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 171
171 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ یہ ہے مختصر تاریخ اس باخدا انسان کی جو آج اپنے محبوب کے قدموں میں بہشتی مقبرہ کی چاردیواری کے اندر ابدی نیند سو رہا ہے اور اس کا یہ قرب اس تعلق کو خوب ظاہر کرتا ہے۔جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ تھا۔بع غیر کیا جانے کہ دلبر سے ہمیں کیا جوڑ ہے آج ہم دلبر کے اور دلبر ہمارا ہو گیا یہ قرب اور یہ زندگی میں اور پھر موت کے بعد یہ دائمی قرب ان تمام اعتراضات کا خدا تعالیٰ کی طرف سے منہ توڑ جواب ہے۔جو معترضین نے حضرت میر صاحب کی ذات پر کئے اور یہ ہے خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت۔اے دیدہ بینا! دیکھ اور سبق لے ! نقشه قطعه نمبر ۲ سیده ساره بیگم صاحبه مزار حضرت مسیح موعود علیہ السلام سیّدہ امۃ الحی صاحبة مزار حضرت خلیفہ اسیح الاوّل حضرت میر ناصر نواب صاحب سیدہ بیگم صاحبہ۔نانی اماں