سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 159 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 159

159 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ یہ شخص پہلے خواجہ کمال الدین صاحب اور ڈاکٹر عباداللہ صاحب اور ظفر علی خان ایڈیٹر زمیندار کے فوٹو لئے پھرتا رہا اور جماعت کو یہ بتا تا رہا کہ دیکھو خواجہ اور اس کا دوست عباداللہ ڈاڑھی منڈوائے انگریزی فیشن میں بیٹھے ہیں۔اپنے آدمیوں کی برائی کر کے ایڈیٹر زمیندار کی تعریف کرتا رہا کہ اس نے فیشن نہیں بدلا۔یہی باعث ہے کہ خواجہ صاحب کی ڈاڑھی کی نسبت اس قدر بد گمانی جماعت میں پھیلی۔جب اپنوں کا یہ حال ہے تو بیگانوں پر کیا الزام - ” جب تک ہماری جماعت میں اخلاقی جرات پیدا ہوکر پیر پرستی کی بنیاد نہ کھڑے گی ایسے لوگوں کی زبانیں کبھی بند نہ ہوں گی اور جماعت سے ایسے فاسد خیال کبھی دور نہ ہوں گے۔اب وقت ہے کہ بزرگانِ سلسلہ مل کر قومی مصائب سے چھٹکارے کا کوئی علاج تلاش ہیں۔یہ سلسلہ مولوی نورالدین صاحب یا میرزا محمود صاحب کا ذاتی نہیں بلکہ جملہ احمد یوں کا ہے۔ہماری جماعت میں میر ناصر نواب کا یا بر غار یعقوب علی ایڈیٹر الحکم فتنہ پھیلانے میں بڑا حصہ لے رہا ہے۔۲۳ اس عبارت میں حضرت میر صاحب پر مندرجہ ذیل الزامات لگائے گئے ہیں : ا۔مولوی غلام حسن صاحب، میر حامد شاہ صاحب، مولوی محمد علی صاحب، خواجہ کمال الدین صاحب، شیخ رحمت اللہ صاحب، ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب، ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب کی نسبت کبھی کلمہ خیر نہیں نکلا۔ان کی برائی اپنی تبلیغ کا ایک فرض خیال کر رکھا ہے۔۲۔حضرت میر صاحب کو ایک الہام ہوا تھا۔ناصر تیری درندگی اب تک نہیں گئی اور تو نے خدا کی بندگی اب تک نہیں کری غالباً یہ اُن کو ساری عمر میں ایک ہی الہام ہوا ہے۔۔انہوں نے پیغام صلح کے بند کرانے کے لئے ناخنوں تک کا زور لگایا اور اس کے خریداروں کی گالی گلوچ سے خبر لی۔۴۔اگر (حضرت) میرزا محمود ( احمد ) صاحب یا مسیح موعود کے دیگر رشتہ دار میر صاحب اور ایڈیٹر الحکم