سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 97
97 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ اس رنگ میں ہوا۔پہلا انتقال خلافت محمد یہ باپ کے سلسلہ میں منقطع ہو کر بیٹی کے خاندان میں چلا گیا اور حضرت ناصر امیر پرختم ہو گیا اس سلسلہ میں وہی آخری خلیفہ تھے۔اس لئے قبل اس کے کہ ہم نواب خان دوران کے خاندان کا ذکر کریں ہم خواجہ میر درد کے خاندان کے ذکر کو ختم کر دیتے ہیں اور مختصر سا شجرہ نسب شامل کر دیتے ہیں تا کہ یکجائی طور پر نظر ڈالی جا سکے۔اگر چہ ایک رنگ کی خلافت بعد میں بھی جاری رہی اور ہے مگر یہ صرف عرس وغیرہ کرانے کے لئے ہے چنانچہ خواجہ ناصر امیر کے بعد ان کے بیٹے ناصر وزیر خلیفہ ہوئے اور اب بھی ناصر عزیز خلیفہ ہیں۔