سید محموداللہ شاہ — Page 53
53 کر ممنون فرما دیں۔میں انشا ءاللہ ہر عطیہ کا الفضل میں باقسط ذکر کرتار ہوں گا۔بسم الله مجرها ومرسها ان ربي لغفور رحيم۔“ ہیڈ ماسٹر تعلیم الاسلام ہائی سکول چنیوٹ ) تعلیم الاسلام ہائی سکول کی ریکارڈ کامیابی الفضل لا ہور۱۰ ؍ دسمبر ۱۹۴۹ ء صفحه ۶ ) ۱۹۵۲ء میں سکول ہذا کے طالب علم نے پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کی پوزیشن کے پہلے دس طلباء میں چار طلباء ٹی آئی سکول ربوہ کے طلباء شامل تھے۔جس کا سہرا جہاں سٹاف ٹی آئی کو جاتا ہے وہاں حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب خراج تحسین کے مستحق ہیں جن کی نگرانی میں اتنا اعلیٰ نتیجہ نکلا۔۱۹۵۲ء کے نتائج کے اعداد شمار ذیل میں پیش کئے جارہے ہیں: امسال سب سے زیادہ نمبر تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ (سابق چنیوٹ ) کے طالب عمل منور احمد اور اسلامیہ ہائی سکول عام خاص باغ ملتان کے طالب عمل محمد احسن مبارک نے حاصل گئے۔یہ دونوں ہونہار طالب علم ۸۵۰ میں سے ۴۲ ۷ نمبر حاصل کر کے پنجاب بھر میں اوّل رہے۔تعلیم الاسلام ہائی سکول کے ایک اور طالب علم سعید احمد خاں نے ۷۳۲ نمبر حاصل کر کے یو نیورسٹی میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔پھر تعلیم الاسلام ہائی سکول کو یہ امتیاز بھی حاصل ہوا کہ سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے پہلے دس طلباء میں اس کے چار طالب علم شامل ہیں۔یہ سکول اس لحاظ سے بھی باقی تمام سکولوں پر سبقت لے گیا کہ اس کے چار طالب علموں نے سات سو سے زیادہ نمبر حاصل کئے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پنجاب بھر کے سینکڑوں سکولوں کے ۳۱ ہزار طالب علموں میں سے صرف ۲۲ طلباء ایسے ہیں جنہوں نے ۷۰۰ سے زیادہ نمبر حاصل کئے ہیں۔ان بائیس ممتاز طلباء میں سے چار طالب علم تعلیم الاسلام ہائی سکول کے ہیں کسی اور سکول کے سات سو سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد اتنی نہیں ہے۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ کے چودہ طلباء فرسٹ ڈویژن میں پاس ہوئے۔سکول کے نتیجے کی مجموعی شرح ۵۸۔۷۵ فی صدی رہی۔جبکہ یونیورسٹی کی شرح ۵۷۔۵۲ فی