سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 138 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 138

138 کی تکمیل ہو سکے گی اور ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے آپ کے بچوں سمیت عنقریب ربوہ کی فضاء سے متمتع ہو سکیں گے اور مرکزیت اور احمدیت کی صحیح روح سے وافر حصہ پاسکیں گے۔احمدیت کو جس نوعیت کے نوجوانوں کی ضرورت ہے۔اس سے ہم بخوبی آگاہ ہیں۔چنانچہ تحریر و تقریر کے میدان میں مشق جاری ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے عمل اور عمر کے لحاظ سے ہمارے بچے کسی سے پیچھے نہیں رہتے۔عزیز عبداللہ عثمان، عمر اور ظفر احمد ظفری نے پچھلے سال ضلع بھر میں ناموری حاصل کی اور اپنے سکول اور قوم کے لئے باعث افتخار ثابت ہوئے۔ورزشی کھیلوں میں اگر چہ ہمارے طلباء نمایاں نہ ہو سکے اور اس کی بڑی وجہ کھیل کے میدان کا فقدان ہے۔لیکن پھر بھی اپنے ضلع میں آسانی سے نہیں ہارے اور چھلانگ لگانے اور دوڑ وغیرہ یعنی atheletics میں تو ضلع بھر میں ممتاز ہیں۔طلباء اپنا سبق درسی دینی و تربیتی بھول جایا کرتے ہیں اور اب وہ آپ کے اپنے پاس موسمی تعطیلات گزار رہے ہیں۔اساتذہ اپنے طور پر انہیں خود بھی نصائح کرتے ہیں اور بزرگوں سے بھی ( اخویم محترم سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب ان میں شامل ہیں) چند نصائح کروا دیں اور اپنے ایک پروگرام کے مطابق ان ( مربیان) کرام اور دیگر علمائے سلسلہ سے کرواتے رہتے ہیں۔اب آپ کا فرض ہے کہ آپ ان کی نگہبانی کریں اور ان کی دیکھ بھال فرمائیں کہ جب وہ واپس آئیں تو وہ ہمارا دیا ہوا سبق یاد کر کے آئیں اور ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک رہیں۔اللھم آمین۔روزنامه الفضل لاہور ۲۰ / جولائی ۱۹۵۰ء) ☆