سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 118 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 118

118 الاسلام ہائی سکول کی خدمات سرانجام دیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔آپ کا محبت بھرا سلوک ہمارے دلوں سے کبھی محو نہیں ہوسکتا۔آپ کی ذات حسن سیرت کا ایک اعلیٰ نمونہ تھی۔ہماری دعا ہے کہ خدا تعالیٰ ہمارے پیارے استاد کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور ہمیں آپ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔نیز ہم پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اولڈ بوائز تعلیم الاسلام ہائی سکول ( حال طلباء ٹی آئی کالج لاہور ) قرار داد تعزیت تعلیم الاسلام ہائی سکول حضرت حافظ سید محمود اللہ شاہ صاحب کی وفات کے بعد آج مؤرخہ ۲۰ دسمبر کو پہلے سکول کھلا۔تمام اساتذہ وطلباء کے چہروں پر افسردگی چھائی ہوئی تھی اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ ب یہ محسوس کر رہے ہیں کہ آج ہم میں ایک خلا ہے جو پر نہیں ہوسکتا۔چنانچہ قرآن کریم کی تلاوت کے بعد مکرمی صوفی محمد ابراہیم صاحب نے ایک رفت آمیز تقریر میں اساتذہ اور طلباء کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے حضرت شاہ صاحب کے محاسن بیان کئے۔اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ آپ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے اور آپ کو جنت الفردوس میں جگہ دے کر اعلیٰ مقام پر سرفراز فرمائے۔آمین۔اس موقعہ پر مکرم ماسٹر محمد ابراہیم صاحب بی اے نے مندرجہ ذیل ریزولیوشن طلباء کی طرف سے پیش کیا۔مکرمی صوفی غلام محمد صاحب نے اس کی تائید کی اور سب حاضرین نے با قاعدہ اسے منظور کیا۔جملہ اساتذہ اور طلبائے تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ کا یہ اجتماع اپنے نہایت ہی منندین اور محبوب ہیڈ ماسٹر حضرت حافظ سید محمود اللہ شاہ صاحب کی بے وقت اور نا گہانی وفات پر انتہائی درد اور قلق کا اظہار کرتا ہے۔اور اللہ تعالیٰ سے دست بدعا ہے کہ وہ اپنے کرم سے ہم سب کا حافظ و ناصر ہو اور حضرت شاہ صاحب کے پسماندگان بالخصوص شاہ صاحب کے برادران اور