سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 117 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 117

117 ربوه ۱۶ دسمبر ( بذریعہ تار) یہ خبر جماعت میں نہایت افسوس کے ساتھ سنی جائے گی کہ تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ کے ہیڈ ماسٹرمکرم سید محمود اللہ شاہ صاحب آج صبح ۵ بجے انتقال فرما گئے۔انا لله وانا اليه راجعون - مکرم سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب ناظر دعوۃ الی اللہ ) کی طرف سے اس المناک خبر پر مشتمل جو تار وصول ہوا ہے اس کے الفاظ حسب ذیل ہیں۔آج پانچ بجے صبح سیدمحموداللہ شاہ صاحب انتقال فرما گئے۔انــا لــــه وانـا اليــه راجعون“ زین العابدین) (ادارہ) الفضل اس بے وقت وفات پر مکرم سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب اور آپ کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور دست بدعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور بلند درجات عطا فرمائے۔نیز پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا کرے اور ان کا حامی و ناصر ہو۔آمین اللهم آمین۔(روز نامہ الفضل لاہور ۱۷ دسمبر ۱۹۵۲ء) آپ کی نماز جنازہ حضرت مصلح موعود نے بیت المبارک میں پڑھائی۔بعد ازاں آپ کو ربوہ کے بہشتی مقبرہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔اس موقع پر طلبہ کے علاوہ دور ونزدیک سے آئے ہوئے احمدی احباب کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔تعزیت نامہ از طلباء ٹی آئی کالج آپ کے وصال پر ٹی آئی کالج کے طلباء نے اپنے تعزیت نامہ میں لکھا: محترم صاحب ہیڈ ماسٹر تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ کی ناگہانی وفات پر ہم تعلیم الاسلام ہائی سکول کے پرانے طلبا اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ہمیں اپنے محبوب ہیڈ ماسٹر صاحب کی وفات سے دلی صدمہ پہنچا ہے۔مرحوم کی وفات تعلیم الاسلام ہائی سکول کے لئے خصوصاً اور جماعت کیلئے عموماً بہت بڑا نقصان ہے۔آپ نے جس شاندار طریق پر تعلیم