سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 112 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 112

112 میرے شفیق استاد حضرت صاحب کے ایک شاگر د مکرم رشید احمد طارق صاحب سابق معلم وقف جدید حال ناصر آبادشرقی ربوہ اپنے تاثرات بیان کرتے ہیں:۔حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب جب مشرقی افریقہ کینیا سے واپس قادیان تشریف لائے۔تو آپ نے قادیان میں حضرت صوفی غلام محمد صاحب کی رہائش گاہ پر قیام کیا جو بورڈنگ ہاؤس کے سپرنٹنڈنٹ تھے۔خاکسار نے قادیان، چنیوٹ اور ربوہ میں ان سے تحصیل علم کیا ہے۔آپ کی شخصیت میں ایک عجیب قسم کا رعب تھا۔سارے اساتذہ اور طلباء آپ کا احترام کرتے تھے۔آپ کی چال، شخصیت اور طبیعت اثر انگیز تھی۔آپ فرشتہ سیرت انسان تھے۔سکول میں ہیڈ کلرک سے لیکر اساتذہ اور طلباء سمیت سبھی آپ کے رعب سے متاثر تھے۔انداز تربیت سکول میں آپ شاذ ہی بدنی سزا دیتے۔تا ہم بسا اوقات طلباء کی تادیب کی خاطر سزا بھی دیتے۔مثلاً طلباء اگر کسی پیڑ سے بغیر اجازت آم توڑتے یا کسی کھیت سے بغیر اجازت گنے حاصل کرتے تو آپ ان کی اصلاح کی خاطر سزا بھی دیتے۔تاہم اس طرح کی صورتِ حال بہت کم ہی پیدا ہوتی۔آپ سکول میں اسمبلی کے بعد طلباء کو وعظ بھی کرتے اور انہیں چھوٹے چھوٹے مسائل بتلاتے۔آپ کا یہ طریق ہوتا کہ کلاسوں کو چیک کرنے کیلئے کلاسوں کا راؤنڈ کرتے اور خاموشی سے اساتذہ کا معائنہ کرتے۔آپ کی طبیعت میں ایسا رعب تھا جس میں وقار اور پیار بھی ساتھ شامل ہوتا۔حقیقت یہ ہے طلباء کی جو پرورش اور تربیت آپ نے کی ہے اسے ہر طالب علم خوشی سے بیان کرتا ہے۔آپ کی تربیت نے ہمیں آئندہ کیلئے بھی سدھار دیا۔سکول میں نماز با قاعدگی سے با جماعت ہوتی تھی۔ٹی آئی سکول قادیان، چنیوٹ اور