سید محموداللہ شاہ — Page 107
107 اذْكُرُوا مَوتكُم بِالْخَيْرِ مکرم و محترم چوہدری محمد صدیق صاحب سابق انچارج خلافت لائبریری تحریر کرتے ہیں: حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب، حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب رفیق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صاحبزادہ تھے۔آپ کے والد محترم ہمارے بچپن کے زمانہ میں دار الرحمت قادیان میں رہائش پذیر تھے۔لیکن آپ ملک سے باہر مشرقی افریقہ میں ملازم تھے۔افریقہ سے آنے پر حضرت اصلح الموعود نور اللہ مرقدہ نے آپ کو تعلیم الاسلام ہائی سکول کا ہیڈ ماسٹر مقررفرمایا۔سکول کی عمارت تعلیم الاسلام کالج کے اجراء پر کالج کو دیدی گئی اور سکول نئی عمارت متصل نور ہسپتال قادیان میں منتقل ہوا۔آپ نے اپنی خداداد قابلیت سے سکول کو بہتر طور پر چلایا اور بچوں کی صحیح رنگ میں تربیت فرمائی۔لمصل آپ کی شادی محلہ دارالرحمت قادیان کے حضرت شیخ نیاز محمد صاحب کی بیٹی محترمہ فرخندہ اختر صاحبہ سے ہوئی جس سے آپ کے ہاں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہوئی۔ہجرت کے بعد تعلیم الاسلام ہائی سکول کو چنیوٹ میں ایک متروکہ سکول کی عمارت ملی جو نہایت خستہ حالت میں تھی۔آپ نے اپنے حسن تدبیر سے اپنے سٹاف کے ممبران کے ذریعہ زیادہ مرمت وقار عمل کے ذریعہ کروائی۔ہجرت کے بعد طلباء ملک کے مختلف حصوں میں بٹ گئے تھے۔تاہم جو طلباء بھی سکول میں داخل ہوئے آپ نے ان سے نہایت مشفقانہ سلوک فرمایا اور انکی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ تعلیم کا بہترین معیار قائم فرمایا۔آپ بے حد شفیق انسان تھے۔محبت اور شفقت سے نہ صرف سٹاف کے ممبران کے دل موہ لیتے تھے بلکہ طلباء اور ان کے لواحقین بھی آپ کی تعریف اور آپ کی خوبیوں کے گن گاتے تھے۔اہالیان چنیوٹ بھی باوجود اختلاف عقیدہ کے ان کا بے حد احترام کرتے تھے۔قیام ربوہ کے موقعہ پر خاکسار اور چودھری عبدالسلام اختر صاحب شامیانے وغیرہ لاہور سے لیکر آئے چونکہ برسات کا موسم تھا۔پنڈی بھٹیاں والا راستہ خراب تھا ہم براستہ