سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 104 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 104

104 ہیں۔ان کی شکایت پر جہاں تک مجھے یاد ہے حضرت شاہ صاحب نے ان کے ساتھ معاہدہ کیا کہ دورانِ سال آپ کے سکول کا ہم کوئی طالب علم نہیں لیں گے۔سیرت و شخصیت حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب نہایت خوبصورت آدمی تھے سرخ اور سفید رنگ تھا، سوٹ پہنا کرتے تھے۔عام طور پر اس زمانے میں قادیان میں سوٹ پہنے ہوئے لوگ تو بہت کم ہی نظر آتے تھے۔قیام پاکستان کے بعد سید محمود اللہ شاہ صاحب چنیوٹ آ گئے۔اور ہماری خوش بختی کہ چنیوٹ میں بھی آپ ہمارے سکول کے ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے۔آپ گھر سے سکول تک پیدل چل کے جاتے۔نظریں نیچی کی ہوئی ہوتیں۔چلنے کا انداز بڑا پُر وقار تھا۔طبیعت میں متانت بہت زیادہ تھی۔حتی کہ چنیوٹ کے لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ قادیان کے سکول کے ہیڈ ماسٹر تو فرشتہ ہیں۔حضرت شاہ صاحب کی طبیعت میں حیا بہت تھی۔آنکھیں کم اٹھاتے بہت ہی مہربان وجود تھا اور طالب علموں کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں پیش آتی تھی۔لیکن اُن کا ایک خاص رعب تھا۔ایک بہت بڑا اور نمایاں عصر جو ان کی شخصیت کا جیسا کہ میں نے عرض کیا کہ چنیوٹ کے لوگ کہتے تھے کہ ان کا ہیڈ ماسٹر فرشتہ ہے بہت ہی خاموش طبع اور بہت ہی خوبصورت انسان تھے۔چہرے پہ مسکراہٹ کھلی رہتی تھی۔ان کے آنے سے ٹی آئی سکول کا معیار بہت بلند ہو گیا تھا۔ہمارے اساتذہ کرام قادیان میں اور چنیوٹ میں بھی ان کے بعد دوسرے ہیڈ ماسٹر ہوئے سبھی بڑے اچھے ہیڈ ماسٹرز تھے۔میں نے تو حضرت شاہ صاحب کے زمانے میں ہی میٹرک کیا۔اس کے بعد صوفی غلام محمد صاحب یا صوفی ابراہیم صاحب ہیڈ ماسٹر ہوئے۔پھر ماسٹر عبدالرحمن صاحب لائکپوری ہیڈ ماسٹر ہوئے۔اسی طرح مکرم ماسٹر عبدالرحمان بنگالی صاحب ہیڈ ماسٹر ہوئے۔پھر ماسٹر ابراہیم صاحب جموں والے ہیڈ ماسٹر ہوئے۔ماسٹر عبدالرحمان صاحب لائل پور والے