سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 23 of 32

سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام — Page 23

شہید کر دیے گئے۔جس پر حضور نے تذکرۃ الشہادتین تصنیف فرمائی اور اس میں نہایت درد سے حضرت مولوی عبدالرحمن صاحب اور حضرت شہید مرحوم کے درد ناک واقعہ شہادت کی تفصیل لکھی۔اور حضرت صاحبزادہ صاحب کو مخاطب کر کے فرمایا: ”اے عبد اللطیف تیرے پر ہزاروں رحمتیں کہ تو نے میری زندگی میں ہی صدق کا نمونہ دکھایا" نیز یہ پر شوکت پیشگوئی فرمائی کی تین صدیوں کے اندر تمام دنیا میں احمدیت غالب ہو جائے گی۔چنانچہ فرمایا: ”دنیا میں ایک ہی مذہب ہو گا اور ایک ہی پیشوا۔میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں۔سو میرے ہاتھ سے وہ تخم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے" ملک کے اہم شہروں میں ایمان افروز لیکچر حضرت اقدس نے ۳ ستمبر ۱۹۰۴ کو لاہور اور ۲ نومبر ۱۹۰۴ کو سیالکوٹ کے پبلک جلسوں سے ایمان افروز خطاب فرمایا۔اگلے سال