سوانح حضرت مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام — Page 22
۲۲ وسلم کی پیشگوئی کی تکمیل کے لئے منارۃ المسیح کا سنگ بنیاد رکھا۔جس کی تکمیل خلافت ثانیہ کے اوائل میں ہوئی۔ڈوئی اور پیٹ سے متعلق جلالی پیشگوئیاں ان دنوں امریکہ میں ڈوئی اور یورپ میں پگٹ نے دعویٰ پیغمبری کر رکھا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قبل از وقت ان کی تباہی کی خبر دی جو ایسی شان سے پوری ہوئی کہ پوری عیسائی دنیا دنگ رہ گئی۔ڈوئی پر فالج کا حملہ ہوا اور آپ کی آنکھوں کے سامنے بڑے دکھ اور حسرت سے 9 مارچ ۱۹۰۷ء کو دنیا سے کوچ کر گیا۔اسی طرح پکٹ بھی کچھ عرصہ گوشہ گمنامی میں رہ کر اپنی ناکامی کا عبرت ناک نظارہ دیکھ کر ہمیشہ کے لئے معدوم ہو گیا۔تعلیم الاسلام کالج کا افتتاح ۱۸ مئی ۱۹۰۳ء کو قادیان میں تعلیم الاسلام کالج کا افتتاح ہوا۔اس تقریب پر حضور بیماری کے باعث بنفس نفیس تشریف نہ لا سکے مگر آپ نے بیت الدعا میں اس کالج کے لئے بہت دعا کی۔جس کی قبولیت پر تعلیم الاسلام کالج ایک زندہ اور مجسم برہان بن گیا۔تین سو سال میں غلبہ احمدیت کی پیشگوئی جولائی ۱۹۰۳ کو حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب کابل میں