سوشل میڈیا (Social Media)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 70 of 130

سوشل میڈیا (Social Media) — Page 70

اصلاح کی کوشش میں عادت رکاوٹ بنتی ہے عملی اصلاح کی جانب قدم بڑھانے میں ایک بڑی مشکل عادات میں پختگی بھی ہوتی ہے۔اس اہم پہلو سے متعلق حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ایک واقعہ ہے کہ ایک صاحب کو گالی دینے کی، ہر وقت گالی دینے کی، ہر بات پر گالی دینے کی عادت تھی۔اور اُن کو بعض دفعہ پتہ بھی نہیں لگتا تھا کہ میں گالی دے رہا ہوں۔اُن کی شکایت حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس کسی نے کی۔آپ نے جب اُن کو بلا کر پوچھا کہ سنا ہے آپ گالیاں بڑی دیتے ہیں تو گالی دے کر کہنے لگے کون کہتا ہے میں گالی دیتا ہوں۔تو عادت میں احساس ہی نہیں ہوتا کہ انسان کیا کہہ رہا ہے۔بعض بالکل ایسی حالت میں ہوتے ہیں کہ عادت کی وجہ سے اُن کو احساس ختم ہو جاتے ہیں، احساس مٹ جاتے ہیں۔لیکن اگر انسان کوشش کرے تو ان مٹے ہوئے احساسات کو ختم ہوئے ہوئے احساسات کو دوبارہ پیدا بھی کیا جا سکتا ہے، اصلاح بھی کی جاسکتی ہے۔بہر حال عملی حالت کی روک میں عادت کا بہت بڑا دخل ہے۔آجکل ہم دیکھتے ہیں ، بیہودہ فلمیں دیکھنے کا بڑا شوق ہے۔انٹرنیٹ پرلوگوں کے شوق ہیں اور بعض لوگوں کی ایسی حالت ہے کہ ان کی نئے والی حالت ہے۔وہ کھانا نہیں کھائیں گے اور بیٹھے فلمیں دیکھ رہے ہیں تو دیکھتے چلے جائیں گے۔انٹرنیٹ پر 70